ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ہربخش سنگھ نے جماعت اسلامی سے انتخابات میں مدد کی اپیل کی - Candidate Seeks Help from Jamaat - CANDIDATE SEEKS HELP FROM JAMAAT

پی ڈی پی سے علیحدہ ہوئے ڈاکٹر ہر بخش سنگھ کا دعویٰ ہے کہ انجینئر رشید کی اسیری کو طول دینا درپردہ سازش ہے۔ سنگھ اے آئی پی کے ترال اسمبلی نشست کے نامزد امیدوار ہے۔

ا
ہربخش سنگھ (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 6, 2024, 12:25 PM IST

ہربخش سنگھ نے جماعت اسلامی سے انتخابات میں مدد کی اپیل کی (ETV Bharat)

پلوامہ (جموں کشمیر) : جنوبی کشمیر کی ترال اسمبلی نشست سے عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) کے نامزد امیدوار ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے آج ترال میں ایک پریس کانفرنس کے دوران پارٹی کے اسیر چیرمین انجینئر رشید کی بلا شرط رہائی کے کا مطالبہ کرتے ہائے کہا: ’’اگر اسے رہا کیا جاتا ہے تو اس سے جمہوریت مزید مضبوط ہوگی۔‘‘

پی ڈی پی کے ساتھ قریب ایک دہائی تک وابستہ رہے ہربخش سنگھ نے جماعت اسلامی ترال کے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ اس کے حق میں ووٹ ڈالیں تاکہ وہ ان کی بات اسمبلی میں کر سکیں۔ ڈاکٹر ہر بخش سنگھ کہا: ’’جماعت اسلامی کا کوئی بھی رکن ترال سے الیکشن میں شرکت نہیں کر رہا، میں جماعت اسلامی سے جھولی پھیلا کر اپیل کرتا ہوں کہ وہ انتخابات میں میری مدد کریں اور مجھے کامیاب بنائیں، تاکہ میں اسمبلی میں ان کی صحیح ترجمانی کر سکوں۔‘‘

ڈاکٹر شینٹی سنگھ کے نام سے معروف ہربخش سنگھ نے دعویٰ کیا کہ عوامی اتحاد پارٹی جموں وکشمیر کے لوگوں کی ترجمانی کر رہی ہے اور اس پارٹی کے قائد نے جیل میں بند ہو کر بھی جو انقلاب برپا کیا ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج لوگ اسے یاد کر رہے ہے کہ انہوں نے جیلوں میں قید افراد کی بات کی ہے۔ سنگھ کا کہنا ہے کہ انہیں ’’لگتا ہے کہ انجینئر رشید کو بند رکھنا ایک سازش ہے تاکہ کشمیری عوام کو روایتی سیاست دانوں کے حوالے کیا جا سکے، جنہوں نے آج تک عوام کا صرف کھوکھلے نعروں سے استحصال کیا ہے۔ سنگھ کے مطابق ’’اس لئے عوامی اتحاد پارٹی کا مطالبہ ہے کہ انجینئر رشید کو جلد از جلد رہا کیا جائے تاکہ کشمیری عوام روایتی سیاست دانوں کو خیر باد کہہ سکیں۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: عمر، محبوبہ کی انتخابی مہم میں جماعت اسلامی مرکزی موضوع، پارٹی منشور سرد خانے میں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.