ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ڈوڈہ میں ایچ آئی وی کے حوالے سے بیداری مہم - ڈوڈہ

HIV Awareness Programme In Doda ضلع ڈوڈہ میں واقع نہرو یووا کیندر نے ڈوڈہ میں جے اینڈ کے ایڈز کنٹرول سوسائٹی کے اشتراک سے ایچ آئی وی کے حوالے سے بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام میں مقامی باشندوں کو بیماری سے متعلق اہم معلومات فراہم کی گئی۔

ڈوڈہ میں ایچ آئی وی کے حوالے سے بیداری مہم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 17, 2024, 5:06 PM IST

ڈوڈہ میں ایچ آئی وی کے حوالے سے بیداری مہم

ڈوڈہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں منعقدہ بیداری مہم پروگرام میں مقامی باشندوں بالخصوص نوجوانوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ اس پروگرام میں ماہرین نے ایچ آئی وی سے متعلق تمام اہم معلومات فراہم کی۔

ڈاکٹروں نے گزشتہ چند برسوں کے دوران ایچ آئی وی کو لے کر عام لوگوں میں زبردست بیداری آئی ہے۔ اس کی وجہ سے ہی اس بیماری پر قابو پانےمیں کامیابی مل رہی ہے ۔لیکن مکمل طور پر اس پر قابو پایا نہیں جاسکا ہے۔اس کے لئے لوگوں کو مزید بیدار ہونے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ چند برسوں کے دوران اس بیماری میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے اس سلسلے میں بیدرای مہم میں تیزی لائی گئی ہے۔لیکن اس میں مزید تیزی لانے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کمشنر سیکریٹری زبیر احمد نے کنگن میں عوامی در بار کی صدارت کی

اظہر سلیم، ڈاکٹر صبور نائک اور پونیت کوتوال انچارج آئی سی ٹی سی ڈوڈا نے لیکچر دیا جس میں لوگوں کو ایڈز اور معاشرے میں اس کے برے اثرات سے آگاہ کیا گیا۔ یہ پروگرام ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر خوشحال گپتا کی نگرانی میں منعقد کیا گیا۔ پروگرام میں موجود دیگر ممتاز شہریوں میں مسٹر انکش رانا DACYP ممبر مسٹر شامل تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.