ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ میں ایڈز کے حوالے سے آگاہی پروگرام اور ریلی کا انعقاد - AIDS AWARENESS PROGRAM

جے کے ایڈز کنٹرول سوسائٹی نے پیرامیڈیکل، نرسنگ کونسل اور فینکس پیرامیڈیکل اینڈ نرسنگ کالج پلوامہ کے اشتراک سے آگاہی پروگرام کا اہتمام کیا۔

پلوامہ میں ایڈز کے حوالے سے آگاہی پروگرام اور ریلی کا انعقاد
پلوامہ میں ایڈز کے حوالے سے آگاہی پروگرام اور ریلی کا انعقاد (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 15, 2024, 7:45 AM IST

پلوامہ : جموں و کشمیر ایڈز کنٹرول سوسائٹی کی جانب سے جے اینڈ کے پیرامیڈیکل اینڈ نرسنگ کونسل اور فینکس پیرامیڈیکل اینڈ نرسنگ کالج کے اشتراک سے پلوامہ میں آگاہی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ معاشرے کو ایڈز سے کیسے پاک کیا جائے عام لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے فونیکس پیرا میڈیکل اینڈ نرسنگ کالج نے ضلع ہیڈ کوارٹر پلوامہ میں ایڈز بیداری ریلی کا انعقاد کیا۔ ریلی کا بنیادی مقصد معاشرے کو ایڈز سے پاک بنانے کے لیے کیے جانے والے احتیاطی تدابیر کے بارے میں معلومات فراہم کرنا تھا۔

پلوامہ میں ایڈز کے حوالے سے آگاہی پروگرام اور ریلی کا انعقاد (ETV Bharat)

فونیکس پیرامیڈیکل اینڈ نرسنگ کالج پلوامہ کے طلباء اور عملے نے بڑی تعداد میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے بیداری ریلی میں حصہ لیا جو کالج سے شروع ہو کر مورن چوک پلوامہ سے ہوتے ہوئے واپس کالج پر اختتام پذیر ہوئی جس کے بعد ایک پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا۔ جس دوران کالج کے طلباء نے بیماری سے بچاؤ کے بارے میں آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈوڈہ میں ایچ آئی وی کے حوالے سے بیداری مہم

کالج کے ایم ڈی گلزار احمد نے کہا کہ معاشرے کو ایڈز سے پاک بنانے کے لیے اس بیماری کے بارے میں معلومات، تعلیم اور بہتر رابطہ کی فراہمی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلی کا بنیادی مقصد عام لوگوں میں اس بیماری سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی پھیلانا ضروری ہے اور معاشرے کو ایڈز سے پاک بنانے کے لیے کیا اقدامات کرنے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.