ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گاندربل کے بعد عمر عبداللہ نے بڈگام سے پرچہ نامزدگی داخل کردیا - A second seat for Omar Abdullah

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے جمعرات کو وسطی کشمیر کے بڈگام حلقہ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ وہ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں دو حلقوں سے مقابلہ کریں گے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 6, 2024, 8:10 AM IST

بڈگام: سابق وزیراعلیٰ و نیشنل کانفرنس (این سی) کے نائب صدر عمر عبداللہ نے جمعرات کو بڈگام حلقہ سے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ این سی ترجمان نے بتایا کہ ’عمر عبداللہ نے آئندہ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے لیے بڈگام حلقہ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ اس موقع پر عبداللہ کے ساتھ این سی کے سینئر قائدین آغا روح اللہ مہدی، آغا محمود کے علاوہ دیگر رہنما موجود تھے۔

گاندربل کے بعد عمر عبداللہ نے بڈگام سے پرچہ نامزدگی داخل کردیا (ETV Bharat)

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اسمبلی انتخابات میں دو حلقوں سے مقابلہ کررہے ہیں۔ انہوں نے بدھ کو گاندربل حلقہ سے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے تھے۔ تاہم دوسرے روز انہوں نے حلقہ بڈگام سے بھی اپنی نامزدگی داخل کردی۔ جموں و کشمیر کی 90 رکنی اسمبلی کےلئے تین مرحلوں میں 18 ستمبر، 25 ستمبر اور یکم اکتوبر کو پولنگ ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 8 اکتوبر کو مقرر ہے۔ عمر عبداللہ جن دو حلقوں سے مقابلہ کررہے ہیں وہاں 25 ستمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر کے مفاد کے خلاف فیصلے عالمی سطح پر اجاگر کیے جائیں گے: عمر عبداللہ - Omar Abdullah

پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد عمر عبداللہ نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’نیشنل کانفرنس ضلع بڈگام کی فلاح و بہبود کےلئے کام کرے گی‘۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں آئندہ حکومت نیشنل کانفرنس کی ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.