ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ کے مرہامہ مرکزی عید گاہ میں پانچ سال بعد عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی - Eid ul Adha prayer offered

ملک بھر میں آج عیدالاضحیٰ کا تہوار بڑی دھوم سے منایا جا رہا ہے۔ جموں کشمیر ضلع اننت ناگ میں بھی عید کی نماز ادا کی گئی۔ اس موقعے پر یہاں کے مقامی لوگ بہت خوش تھے کیوںکہ اننت ناگ میں پانچ سال کے بعد عیدگاہ میں لوگوں نے عید کی نماز ادا کی۔ یہاں پر انتظامیہ نے کافی اچھے انتظامات کیے تھے۔

اننت ناگ کی مرکزی عید گاہ میں 5 سال بعد نماز ادا کی گئی
اننت ناگ کی مرکزی عید گاہ میں 5 سال بعد نماز ادا کی گئی (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 17, 2024, 11:05 AM IST

Updated : Jun 17, 2024, 12:42 PM IST

اننت ناگ کی مرکزی عید گاہ میں 5 سال بعد نماز ادا کی گئی (ETV Bharat)

اننت ناگ (جموں کشمیر): جموں کشمیر کے دیگر حصوں کی طرح ضلع اننت ناگ میں بھی عیدالاضحىٰ کی نماز کا اہتمام کیا گیا۔ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں سب سے بڑی تقریب عید گاہ، جنگلات منڈی میں منعقد ہوئی ،جہاں پر کثیر تعداد میں لوگوں نے نماز عید میں شرکت کی۔

ضلع اننت ناگ کے مرہامہ علاقہ میں بھی عیدالاضحى کی ایک عالیشان تقریب منعقد ہوئی ،جہاں پر مرہامہ اور اس کے متصلہ کئی علاقے کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے نماز عید ادا کی۔

اوقاف کمیٹی مرہامہ کی جانب سے عید نماز کے سلسلے میں بہتر انتظامات کئے گئے تھے مرکزی عید گاہ مرہامہ میں مرد اور خواتین کے لئے الگ الگ انتظامات کے کئے گئے تھے جبکہ نمازیوں کے لئے ضروری سہولیات کا خاص انتظام کیا گیا تھا۔

اننت ناگ کی مرکزی عید گاہ میں 5 سال بعد نماز ادا کی گئی
اننت ناگ کی مرکزی عید گاہ میں 5 سال بعد نماز ادا کی گئی (ETV Bharat)

اوقاف کمیٹی مرہامہ کے ممبران کا کہنا ہے کہ انہیں طویل مدت کے بعد مرکزی عید گاہ میں ایک ساتھ نماز پڑھنے کا موقعہ ملا جو ایک خوش آئند بات ہے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے لگاتار اس دن کے موقعہ پر موسم کی خرابی کے سبب لوگ اکٹھا نہیں ہو پارہے تھے اور مختلف مساجد میں نماز عید ادا کی جا رہی تھی تاہم آج اللہ تعالی نے انہیں کافی وقت کے بعد مل جل کر مرکزی عید گاہ میں نماز پڑنے کا موقعہ دیا جو تمام لوگوں کے کئے خوشی کی بات ہے۔

اس موقعہ پر مولانا محمد عباس ویری نے تقریر کی اور عیدالاضحى کی فضیلت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ ہر ایک مسلمان کے لئے ایک انتہائی بامقصد اور یادگار دِن ہے، اس دِن کی دُعاؤں کی قبولیت کا ذکر حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا ہے، آپﷺ نے ارشاد فرمایا کہ آج کے دن کی دعائیں اللہ تعالیٰ رد نہیں کرتا ہے۔

لہٰذا ہمیں چاہیے کہ اس موقعہ پر ہم سب مل کر توبہ استغفار کریں۔ اپنی کوتاہیوں، گناہوں کی معافی مانگیں اور اپنے رب کو راضی کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔

انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی کے دن جانور کے گلے پر رسماً اور عادتاً چھری چلانا تو بہت آسان ہے لیکن اگر اسوۂ ابراہیمی کو مدنظر رکھا جائے تو پھر اس کے لئے انسان کو پہلے ان مراحل کو سامنے رکھنا پڑیگا جن سے حضرت ابراہیم علیہ السلام گزرے تھے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی ساری زندگی مسلسل قربانیوں بھری پڑی ہے جس سے ہم کو سبق لینا چاہئے اور اپنی زندگی کو اللہ کی راہ میں صرف کردینا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں عید الاضحیٰ کا تہوار دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے

Last Updated : Jun 17, 2024, 12:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.