ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پی ڈی پی کے امیدوار سید بشیر احمد کا کارکنوں سے خطاب - Pdp Workers Meeting - PDP WORKERS MEETING

سید بشیر نے کہا کہ راجپورہ اسمبلی حلقہ کو گزشتہ 10 سال سے ہر لحاظ سے نظر انداز کیا گیا ہے جس کی وجہ سے اس اسمبلی حلقہ کے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔

پی ڈی پی کے امیدوار سید بشیر احمد کا کارکنوں سے خطاب
پی ڈی پی کے امیدوار سید بشیر احمد کا کارکنوں سے خطاب (Image Source: ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 28, 2024, 7:24 PM IST

پلوامہ: پی ڈی پی کے ٹکٹ پر اسمبلی حلقہ راجپورہ کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے بعد سید بشیر نے اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے اپنی انتخابی مہم شروع کر دی۔ سید بشیر جو حال ہی میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی میں دوبارہ شامل ہوئے جے کے اپنی پارٹی سے استعفیٰ دینے کے بعد ضلع پلوامہ کے راجپورہ اسمبلی حلقہ کے لیے پی ڈی پی کے امیدوار کے طور پر نامزد کیا گیا۔

جموں و کشمیر میں آنے والے اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے تمام سیاسی جماعتیں اپنے میدان تیار کر رہی ہیں اور اسمبلی حلقوں کے مختلف علاقوں میں پروگرام ترتیب دے کر اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

پی ڈی پی کے امیدوار سید بشیر احمد کا کارکنوں سے خطاب (ETV Bharat)
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے اسمبلی انتخابات کے لیے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھی اپنی انتخابی مہم شروع کر دی ہے۔ راجپورہ اسمبلی حلقہ کے لئے پی ڈی پی کے امیدوار کے پروگرام کے دوران بڑی تعداد میں پارٹی کارکنوں نے شرکت کی اور پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اظہار کیا۔سید بشیر نے کہا کہ راجپورہ اسمبلی حلقہ کو گزشتہ 10 سال سے ہر لحاظ سے نظر انداز کیا گیا ہے جس کی وجہ سے اس اسمبلی حلقہ کے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ میں طبی سہولیات، پینے کے پانی کی سہولیات اور دیگر ضروری سہولیات کے حوالے سے کافی مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کا جموں و کشمیر کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک واضح منشور ہے اور پارٹی اپنے منشور پر مضبوط موقف رکھتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.