ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ کے گالن کھرم، بجبہاڑہ میں پانی کی شدید قلت - Water Scarcity Bijbehara - WATER SCARCITY BIJBEHARA

وادی کشمیر میں اگرچہ پانی کے وسیع آبی ذخائر موجود ہیں، تاہم آج بھی یہاں کے کئی علاقے ایسے ہیں جو پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔

اننت ناگ کے گالن کھرم، بجبہاڑہ میں پانی کی شدید قلت
اننت ناگ کے گالن کھرم، بجبہاڑہ میں پانی کی شدید قلت (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 24, 2024, 1:49 PM IST

اننت ناگ کے گالن کھرم، بجبہاڑہ میں پانی کی شدید قلت (ای ٹی وی بھارت)

اننت ناگ (جموں کشمیر): جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بجبہاڈہ علاقے کے گالن کھرم علاقے کے رہائشی پانی کی قلت کے سبب سخت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کے علاقے میں پینے کے صاف پانی جیسی بنیادی سہولت دستیاب نہیں ہے۔ اگرچہ محکمہ جل شکتی کی جانب سے پانی سے بھرا ایک ٹینکر ہر دس دن میں ایک مرتبہ یہاں روانہ کیا جاتا ہے لیکن یہ مقدار ان کی روزمرہ کی ضروریات کے لیے ناکافی ہے۔

لوگوں نے بتایا کہ مقامی خواتین کو پانی کے حصول کے لیے ہر روز تقریباً دس کلومیٹر کی مسافت طے کر کے چشمے سے پانی لانا پڑتا ہے۔ اور موسم کی خرابی خاص کر بارش اور برفباری میں اس سفر کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے، جس سے ان کی زندگی میں مزید مشکلات آتی ہیں۔ اکثر اوقات، ان خواتین کو دشوار حالات میں پانی لانے پر مجبور ہونا پڑتا ہے، جس سے ان کی صحت بھی متاثر ہوتی ہے۔

میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے کہا کہ پانی کی کمی کی وجہ سے نہ صرف ان کی زندگی کے معیار میں خلل واقع ہوا ہے، بلکہ صحت کے مسائل اور روزمرہ کے امور میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس مسئلے کے حل کے لیے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور پانی کی فراہمی کے نظام کی بہتری کی ضرورت ہے، تاکہ مقامی لوگوں کو پانی کی فراہمی کے مسائل کا مؤثر حل مل سکے اور ان کی زندگی میں بہتری لائی جا سکے۔ گالن کے لوگوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے فوری اور موثر اقدامات کی درخواست کی ہے تاکہ صاف پانی کی مستقل فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: بارشوں کا پانی نشیبی علاقوں میں داخل، لوگوں میں خوف - Rains Lash Kashmir

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.