ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پہلگام میں فوٹو کھینچنے کے دوران مغربی بنگال کا سیاح لدر دریا میں ڈوب کر ہلاک - WB tourist drowned in Pahalgam - WB TOURIST DROWNED IN PAHALGAM

مغربی بنگال کا ایک سیاح جموں و کشمیر کے پہلگام میں لدر دریا کنارے فوٹو کھینچ رہا تھا کہ اچانک اس کا پیر پھسل گیا اور وہ ڈوب گیا۔ ملاحوں نے اس دیو بروتا گھوش نامی شخص کو دریا سے نکالا اور فوراً اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

مغربی بنگال کا سیاح پہلگام میں ڈوب کر مرگیا
مغربی بنگال کا سیاح پہلگام میں ڈوب کر مرگیا (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 27, 2024, 12:26 PM IST

پہلگام (جموں و کشمیر): کسی بھی چیز کا جنون ہمیشہ اچھا نہیں ہوتا ہے۔ اور خاص کر جب وہ شوقیہ ہو۔ جو لوگ جنوںِ شوق میں حد سے گزر جاتے ہیں ہمیشہ نقصان اٹھاتے ہیں۔ اس کی تازہ مثال مغربی بنگال کی ہے جہاں ایک 56 سالہ سیاح پہلگام کی بیتاب وادی میں دوران شب تصویریں کھینچنے کے دوران دریائے لدر میں ڈوب گیا۔

جب اس شخص کو ملاحوں نے نکالا تب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔ اس ڈوبنے والے شخص کی شناخت دیو بروتا گھوش ولد جگن ناتھ گھوش کے طور پر ہوئی ہے۔ جو مغربی بنگال سے یہاں گھومنے آیا تھا۔ مگر تصویر کھینچنے کے دوران دریا میں ڈوب گیا۔

ایک سرکاری اہلکار نے بتایا کہ پہلگام کے بیتاب وادی میں دیر رات مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والا سیاح اس وقت ڈوب گیا جب وہ دریائے لدر کے کنارے تصویریں کھینچ رہا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ سیاح کا پاؤں اچانک پھسل گیا اور وہ دریائے لدر کے تیز بہاؤ میں ڈوب گیا۔

حادثہ کے فوراً بعد ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ (ایس ڈی آر ایف) پولیس نے مشترکہ طور بچاؤ کارروائی شروع کی، کڑی مشقت کے بعد سیاح کو بازیاب کیا گیا، اور اسے پہلگام کے پرائمری ہیلتھ سینٹر (پی ایچ سی) روانہ کیا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ سیاح کی لاش پی ایچ سی پہلگام میں موجود ہے۔ دریں اثناء پولیس نے اس سلسلہ میں تفتیش شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.