ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں میں 18 سال سے جیل میں قید پولیس اہلکار کو رہا کیا جائے گا - Jammu Jail - JAMMU JAIL

Cop to be released after 18 years from jail: جموں میں قید پولیس اہلکار کو 18 سال بعد جیل سے رہا کیا جائے گا۔ کورٹ نے کہا ہے کہ اس قیدی کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ اس کے لیے کورٹ نے اسے 50 ہزار روپے کا بانڈ ادا کرنے کو کہا ہے۔

Cop to be released after 18 years from jail
جموں میں پولیس اہلکار کو 18 سال جیل سے رہا کیا جائے گا (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 6, 2024, 12:44 PM IST

Updated : Jul 6, 2024, 3:05 PM IST

جموں: جموں وکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے 18 سال بعد ایک پولیس اہلکار کو قتل کے مقدمے میں ضمانت دی ہے۔ پولیس اہلکار بنسی لال 18 سال سے کوٹ بھلوال جیل میں بند ہے، جس پر ایک بے گناہ کو قتل کرنے اور اسے عسکریت پسند کہنے کا الزام ہے۔ جج اتل سریدھرن نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے بنسی کو ضمانت دے دی۔ جج نے کہا کہ دیر سے ٹرائل کی وجہ سے یہ آرٹیکل 21 کی خلاف ورزی کا واضح کیس ہے۔ کیس کی سماعت ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہوئی۔ بنسی لال نے اپنے وکیل کے ذریعے ضمانت کی درخواست دی تھی۔ وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وہ تقریباً 18 سال سے عدالتی حراست میں ہیں۔

Cop to be released after 18 years from jail
جموں میں پولیس اہلکار کو 18 سال جیل سے رہا کیا جائے گا (ETV Bharat Urdu)
Cop to be released after 18 years from jail
جموں میں پولیس اہلکار کو 18 سال جیل سے رہا کیا جائے گا (ETV Bharat Urdu)

یہ بھی پڑھیں:

Prisoner Died in Jammu Jail کورٹ بلوال جیل میں دل کا دورہ پڑنے سے قیدی کی موت

بنسی کو اس معاملے میں کبھی راحت نہیں دی گئی، سوائے چند مہینوں کے جب وہ عبوری ضمانت پر رہا تھا۔ جج نے کہا کہ اس کیس میں کل 72 گواہ ہیں جن میں سے گزشتہ 17 سالوں میں صرف 28 گواہوں پر جرح ہوئی۔ عدالت اس کیس کے حقائق سے حیران ہے۔ استغاثہ کے گواہوں کی سطح پر ٹرائل میں تاخیر ہو رہی ہے۔ ریاست یہ ظاہر کرنے سے قاصر ہے کہ درخواست گزار کو تاخیر کا ذمہ دار کیسے ٹھہرایا جا سکتا ہے۔ اس لیے اسے فوری طور پر ضمانت دی جائے۔ اس کے لیے اسے 50 ہزار روپے کا بانڈ ادا کرنے کو کہا گیا تھا۔

Last Updated : Jul 6, 2024, 3:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.