ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ڈاکٹر مرزا محبوب بیگ کے سیاسی سفر پر ایک نظر - JK Assembly Election 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 27, 2024, 4:31 PM IST

مرزا محبوب بیگ ضلع اننت ناگ کے سرنل علاقہ کے رہنے والے ہیں۔ وہ 4 ستمبر 1949 کو پیدا ہوئے مرزا محبوب بیگ پیشہ سے ایک ڈاکٹر تھے، انہوں نے میڈیکل کالج سرینگر میں 1972-1976 کے دوران ایم بی بی ایس کی پڑھائی کی ہے۔

ڈاکٹر مرزا محبوب بیگ کے سیاسی سفر پر ایک نظر
ڈاکٹر مرزا محبوب بیگ کے سیاسی سفر پر ایک نظر (Image Source: ETV Bharat)

اننت ناگ: پی ڈی پی کے سینئر رہنماء اور پارٹی کے آرگنائزیشن جنرل سیکریٹری ڈاکٹر مرزا محبوب بیگ اسمبلی حلقہ انتخاب اننت ناگ 44 نشست کے لئے پی ڈی پی کے امیدوار ہیں۔ محبوب بیگ اننت ناگ میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی ٹکٹ پر پہلی مرتبہ اسمبلی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، انہوں نے سنہ 2014 میں پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کی تھی اُس سے قبل وہ نیشنل کانفرنس سے وابستہ تھے۔

سنہ 2014 میں انہوں نے این سی کا دامن یہ کہہ کر چھوڑ دیا کہ پارٹی قیادت نے کبھی بھی انہیں اعتماد میں نہیں لیا اور اننت ناگ میں تنظیمی امور اور ترقیاتی کاموں کے بارے میں ان کی تجاویز کو یکسر نظر انداز کیا گیا۔ بیگ پی ڈی پی میں چیف ترجمان بھی رہے ہیں اور آج وہ پارٹی کے جنرل سیکریٹری آرگنائزیشن کی ذمہ داری سنبھال رہے ہیں۔

مرزا محبوب بیگ ضلع اننت ناگ کے سرنل علاقہ کے رہنے والے ہیں۔ وہ 4 ستمبر 1949 کو پیدا ہوئے مرزا محبوب بیگ پیشہ سے ایک ڈاکٹر تھے، انہوں نے میڈیکل کالج سرینگر میں 1972-1976 کے دوران ایم بی بی ایس کی پڑھائی کی ہے۔

ڈاکٹر مرزا محبوب بیگ ایک سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے والد مرحوم مرزا محمد افضل بیگ نیشنل کانفرنس کے بانی اور سابق وزیر اعلی شیخ محمد عبداللہ کے قریبی ساتھی تھے۔ افضل بیگ جموں کشمیر کے پہلے نائب وزیر اعلی تھے۔ انہیں فخر کشمیر بھی کہا جاتا تھا۔

ڈاکٹر محبوب بیگ کا سیاسی سفر

مرزا محبوب بیگ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ کے سرنل علاقہ سے تعلق رکھتے ہیں، بیگ قدآور سیاست دانوں میں شمار ہوتے ہیں۔ بیگ 1984 سے 1987 تک کابینی وزیر برائے ہیلتھ فیملی ویلفیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن رہے، محبوب بیگ 1983 سے 1987 اور 2002 سے 2008 تک اننت ناگ سے قانون ساز کونسل کے ممبر رہے ہیں ، وہ 2003 سے 2009 تک این سی کے صدر بھی رہے ہیں, محبوب بیگ مارچ 2009 سے مئی 2009 تک لیجسلیٹیو کونسل کے ممبر رہے، وہ 2009 سے 2014 تک اننت ناگ لوک سبھا نشست کے ممبر رہے، سنہ 2009 سے 2014 تک بیگ انڈو بوتسوانا پارلیمنٹری فرنڈشپ کے نائب صدر بھی رہے، وہ 2010 سے فخر کشمیر مرزا محمد افضل بیگ میموریل ٹرسٹ کے صدر کی ذمہ داری بھی سنبھال رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.