ETV Bharat / jammu-and-kashmir

عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ - Firing in Poonch - FIRING IN POONCH

پونچھ ضلع کے مارہا بفلیاز علاقے میں عسکریت پسندوں اور فوج کے درمیان معمولی فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ جس میں کسی جانی نقصان کی کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔

عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ
عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 31, 2024, 11:10 AM IST

پونچھ (جموں و کشمیر): پونچھ ضلع کے مارہا بفلیاز علاقے میں کل عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا مختصر تبادلہ ہوا ہے، جس میں کسی کے جانی نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی دیر رات سیکورٹی فورسز کو علاقے میں کچھ عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں ایک خاص اطلاع موصول ہوئی تھی۔ جس کے بعد سیکورٹی فورسز حرکت میں آگئی اور اس کے بعد ڈی کے جی کے قریب مارہا بفلیاز کے علاقے میں پولیس کے ساتھ سرچ آپریشن شروع کیا۔

علاقے میں جب سرچ پارٹی نے اپنی تلاشی مہم کا عمل تیز کیا تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے اپنے بچاؤ کے لئے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں فوج نے بھی جوابی کاروائی کردی۔ تاہم اس فائرنگ میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔

فائرنگ کے بعد عسکریت پسند اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ خبر لکھے جانے تک کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے۔ ادھر فرار ہونے والے عسکریت پسندوں کی گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.