ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پونچھ میں موتیابند کے 90مریضوں کا کیا گیا مفت علاج

ضلع پونچھ کے سب ضلع ہسپتال منڈی میں این جی او اور محکمہ صحت کے اشتراک سے دو روزہ طبی کیمپ کے دوران ایک سو کے قریب موتیا بند مریضوں کی آنکھوں کا آپریشن مفت کیا گیا۔

پونچھ میں موتیابند کے 90مریضوں کا کیا گیا مفت علاج
پونچھ میں موتیابند کے 90مریضوں کا کیا گیا مفت علاج
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 1, 2024, 5:52 PM IST

پونچھ میں موتیابند کے 90مریضوں کا کیا گیا مفت علاج

منڈی (جموں کشمیر) : سرحدی ضلع پونچھ کے غلام احمد میموریل سب ضلع ہسپتال منڈی میں امراض چشم میں مبتلا افراد کے لیے طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ دو روزہ کیمپ کا خصوصی انعقاد ایک این جی او اور محکمہ ہیلتھ کے اشتراک سے کیا گیا تھا جس میں موتیابند سے متعلق آگاہی، آپریشین اور احتیاط کے متعلق لوگوں کو آگاہ کیا گیا جبکہ طبی کیمپ مختلف علاقوں سے آئے آنکھوں کے ماہر ڈاکٹروں نے شمولیت کی جنہوں نے منڈی تحصیل کے مختلف علاقوں کے باشندوں کا موتیا بند آپریشین کیا۔

منتظمین کے مطابق کیمپ میں قریب 90 مریضوں کی آنکھوں کا (موتیا بند) آپریشن سفید کیا گیا، جس کے لیے انہیں کسی بھی قسم کی فیس ادا نہیں کرنی پڑی۔ کیمپ میں نہ صرف بغیر خرچہ کے جراحی انجام دی گئی، مریضوں کی آنکھوں میں لینس ڈالے گئے بلکہ انہیں ادویات بھی مفت ہی فراہم کی گئیں۔

بلاک میڈیکل آفیسر (بی ڈی او) منڈی، ڈاکٹر ریاض جان نے کیمپ کے حوالہ سے کہا کہ طبی کیمپ میں منڈی تحصیل کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی اور سو کے قریب مریضوں کی مفت جراحی انجام دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کیمپ کے انعقاد کا بنیادی مقصد منڈی تحصیل کے دوردراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے غریب لوگوں کو راحت پہنچانا ہے جو نجی ہسپتالوں میں جاکر اپنا علاج نہیں کروا سکتے اور نہ ہی ان نجی ہسپتالوں کے اخراجات کا بوجھ اٹھا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: Take Care of Your Eyes کمپیوٹر پر کام کرتے وقت آنکھوں کا رکھیں خیال

انہوں نے کہا کہ کیمپ کا انعقاد ’’روٹری کلب‘‘ نامی ایک غیر سرکاری تنظیم کے اشتراک سے کیا گیا جس میں مریضوں کی جراحی میں استعمال کیے جانے والے آلات، ادویات کے علاوہ بیرون ریاست سے آئے ڈاکٹروں کا خرچہ مریضوں سے وصول نہیں کیا گیا بلکہ سارا عمل مفت میں انجام دیا گیا۔ مریضوں نے منتظمین کی ستائش کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کے کیمپس کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.