اننت ناگ: اسمبلی انتخابات 2024 کے پہلے مرحلے کے لیے نامزدگی کا عمل اختتام ہوگیا۔ اننت ناگ ضلع کے سات (7) اسمبلی حلقوں میں 72 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے ، جن میں آزاد اور مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے امیدوار شامل ہیں۔ متعلقہ حلقوں کے آر اوز کو موصول ہونے والے نامزدگی فارم کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔ 43-اننت ناگ ویسٹ اسمبلی حلقہ میں 14 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کیے، 44-اننت ناگ اسمبلی حلقہ میں بارہ 12 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کئے، تین (03) امیدواروں نے 45- بجبہاڑہ سری گفوارہ اسمبلی حلقہ، کے لیے آر او کے دفتر میں اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے۔ (12) امیدواروں نے 41-ڈورو اسمبلی حلقہ میں اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے، 42-کوکرناگ (ST) اسمبلی حلقہ کے لیے 11 امیدواروں نے آر او کے دفتر میں اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے۔ تیرہ (13) امیدواروں نے 46-شانگس اننت ناگ ایسٹ اسمبلی حلقہ کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کیے ، اور چھ (6) امیدواروں نے پہلگام اسمبلی حلقہ کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کئے۔
ضلع اننت ناگ کے سات حلقوں میں فی الحال 72 امیدوار میدان میں ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 28 اگست 2024 کو ہوگی اور نام واپس لینے کی آخری تاریخ 30 اگست 2024 ہے۔ اننت ناگ کے سبھی سات اسمبلی حلقوں کے لیے پولنگ کی تاریخ 18 ستمبر 2024 ہے۔جموں و کشمیر کے 7 اضلاع کے 24 اسمبلی حلقوں میں 18 ستمبر 2024 کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران 23.27 لاکھ سے زیادہ ووٹرز بشمول 5.66 لاکھ نوجوان اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل ہیں۔
جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران ووٹ ڈالنے کے لیے کل 23,27,543 لاکھ ووٹرز اہل ہیں۔ ان میں سے 11,76,441 مرد ووٹرز اور 1151042 خواتین ووٹرز کے ساتھ 60 تھرڈ جینڈر ووٹرز ہیں۔ 5.66 لاکھ نوجوان ووٹرز ہیں جن کی عمر 18 سے 29 سال کے درمیان ہیں جن میں 18 سے 19 سال کی عمر کے 123922 پہلی ووٹ ڈالنے کے اہل ووٹرز شامل ہیں جن میں سے 65542 مرد اور 58380 خواتین ووٹرز ہیں۔ I28310 معذور افراد اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 15774 ووٹرز اپنا ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔
جموں و کشمیر دونوں ڈویژنوں میں 24 اسمبلی حلقوں میں پہلے مرحلے میں 18 ستمبر 2024 کو انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ کشمیر ڈویژن میں اننت ناگ، پلوامہ، شوپیاں، کولگام اضلاع شامل ہیں اور جموں ڈویژن میں ڈوڈہ، رام بن اور کشتواڑ اضلاع شامل ہیں کشمیر ڈویژن میں 16 اسمبلی حلقے شامل ہیں جن میں پامپور، ترال، پلوامہ، راج پورہ، زینہ پورہ، شوپیاں، ڈی ایچ پورہ، کولگام، دیوسر، ڈورو، کوکرناگ (ایس ٹی)، اننت ناگ ویسٹ، اننت ناگ 44 سری گفوارہ-بجبہاڑہ، شانگس-اننت ناگ ساوتھ ۔جموں ڈویژن میں 8 اسمبلی حلقوں بشمول اندروال، کشتواڑ، پڈر ناگسینی، بھدرواہ، ڈوڈہ، ڈوڈہ ویسٹ، رامبن اور بانہال میں 18 ستمبر کو اسمبلی الیکشن شیڈول کے پہلے مرحلے میں پولنگ ہوگی۔