ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گاندربل: مویشی چوری معاملے میں چھ ملزمین گرفتار - CATTLE THEFT

گاندربل پولیس نے مویشیوں کی چوری کا ایک معاملہ حل کرتے ہوئے چھ ملزمین کو گرفتارکیا ہے، نیز چوری شدہ بھیڑ بکریاں برآمد کر لیں۔

گاندربل پولیس نے مویشیوں کی چوری کا معاملہ حل کیا
گاندربل پولیس نے مویشیوں کی چوری کا معاملہ حل کیا (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 30, 2024, 2:22 PM IST

گاندربل: جموں و کشمیر کے گاندربل میں پولیس نے مویشیوں کی چوری کا معاملہ حل کرتے ہوئے چھے افراد کو چوری شدہ مویشیوں سمیت گرفتار کیا جب کہ مزید تحقیقات جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق رواں برس کے 18 اگست کو پولیس اسٹیشن کنگن کو ایک شخص محمد یونس ولد محمد میٹھا ساکنہ کالا کوٹ راجوری نے تحریری شکایت درج کی کہ بدی پتھری بیبک ناراناگ سے اس کی بھیڑ بکریاں چرا لی گئیں۔

پولیس نے ایس ڈی پی او کنگن محمد اشرف کی نگرانی میں ایس ایچ او کنگن محبوب حسین کی سربراہی میں ایک خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی۔ وہیں پولیس نے سخت کوششوں اور تکنیکی معلومات کی مدد سے، کوٹلی باغ جنگلات کے بالائی علاقوں سے 30 چوری شدہ بھیڑ بکریاں برآمد کر لی ہیں۔

اس دوران ایک شخص شوکت احمد بھٹ ولد عبدالاحد ساکنہ ور پیش کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ تفتیش کے دوران مذکورہ شخص نے اعتراف کیا کہ اس نے دیگر 05 افراد کے ساتھ مل کر یہ مویشی چرائے تھے۔ وہیں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شفیق احمد خان ولد ممتاز احمد طارق احمد خان ولد فاروق احمد ساکنه ورپش گاندربل، عرفان احمد کٹاریا ولد فاروق احمد ساکنہ چھترگل بالا کنگن، محمد ریاض بنیا ولد محمد امین بینا ساکنہ راجوری حال چھترگل بالا کنگن اور ارشاد احمد رینہ ولد عبد الخالق ساکنہ گنڈ آری کنگن کی بھی گرفتاری عمل میں لائی۔

مزید پڑھیں: رکن اسمبلی نذیر گریزی کی ریلی پر حملہ، درجن بھر افراد زخمی

اس کے علاوہ ملزمان سے 02 گاڑیاں بھی قبضے میں لی گئیں ہیں جن کو اس جرم میں استعمال میں لایا گیا تھا۔ دریں اثناء عوامی حلقوں نے چوری کے معاملے کو حل کرنے پر پولیس کی کوششوں کو سراہا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.