ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرینگر میں سیرت طیبہﷺ پر مضمون نویسی مقابلہ، 400 طلبا نے شرکت کی - Essay Competition on Seerat Tayyaba

میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی ہدایت پر سرینگر میں حضور اکرم ﷺ کی سیرت طیبہ کے حوالے سرینگر میں مضمون نویسی کا مقابلہ رکھا گیا تھا جس میں 400 سے زائد طلبا و طالبات نے شرکت کی۔ مقابلہ کا مقصد طلباء کو پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیﷺ کی تعلیمات عالیہ پر غور و فکر کی ترغیب دینا تھا۔

سرینگر میں سیرت طیبہﷺ پر مضمون نویسی مقابلہ، 400 طلبا نے شرکت کی
سرینگر میں سیرت طیبہﷺ پر مضمون نویسی مقابلہ، 400 طلبا نے شرکت کی (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 29, 2024, 6:48 PM IST

Updated : Sep 29, 2024, 7:16 PM IST

سرینگر : مرکزی جامع مسجد سرینگر میں حضور اکرم ﷺ کی مبارک زندگی اور تعلیمات کے تناظر میں سیرت طیبہ کے حوالے سے سوال و جواب کی صورت میں ایک مضمون نویسی کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف درسگاہوں اور مکاتب کے تقریباً 400 طلبااور طالبات نے شرکت کی۔

سرینگر میں سیرت طیبہﷺ پر مضمون نویسی مقابلہ، 400 طلبا نے شرکت کی (ETV BharatETV Bharat)

اپنی نوعیت کی اس طرح کی تقریب کا اہتمام میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی ہدایت پر کیا گیا جس کا مقصد طلباء کو پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیﷺ کی تعلیمات عالیہ اور اسلامی اقدار اور روایات پر غور و فکر کی ترغیب دینا تھی۔ تاہم میرواعظ کو حکام نے اس خالص تعلیمی اور تربیتی تقریب میں شرکت کی اجازت نہیں دی جو کہ موصوف مسلسل اپنے گھر میں نظر بند رکھے گئے ہیں تاہم میرواعظ نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو مروجہ تعلیم کے ساتھ ساتھ مذہبی تعلیم کے نور سے بھی آراستہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: عید میلاد النبی پر شاہ اسلامک لائبریری میں عظیم الشان سیرت کانفرنس و محفل نعت کا انعقاد - Eid Milad ul Nabi 2024

میرواعظ نے مساجد کے ساتھ ساتھ مکاتب کے قیام کی اہمیت پر بھی زور دیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ہماری نئ نسل مروجہ علوم کے ساتھ ساتھ مذہبی تعلیم اور اخلاقیات سے بھی آراستہ ہوں۔ خیال رہے کہ مذکورہ تقریب ایک متوازن تعلیمی نظام کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے جو نوجوان ذہنوں کو علم و عمل اور فکر و کردار سے آراستہ کرنے کیلئے ذہنی طور پر تیار کرنا ہے۔

Last Updated : Sep 29, 2024, 7:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.