ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گاندربل کے 25 طلبہ بھارت درشن ٹور پر روانہ

Ganderbal Students on Bharat Darshan Tour: ایس ایس بی کی 13 بٹالین کے زیر اہتمام گاندربل ضلع سے تعلق رکھنے والے دو درجن سے زائد طلبہ کو ’بھارت درشن ٹور‘ پر نئی دہلی اور جے پور روانہ کیا گیا۔

گاندربل کے 25طلبہ بھارت درشن ٹور پر روانہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 10, 2024, 2:40 PM IST

گاندربل کے 25طلبہ بھارت درشن ٹور پر روانہ

گاندربل (جموں کشمیر): وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں ایس ایس بی کی 13بٹالین نے ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 25طلبہ کو بھارت درشن ٹور پر روانہ کیا۔ بھارت درشن ٹور وزارت داخلہ کا اسپانسر شدہ پروگرام ہے جس میں جموں و کشمیر کے دور دراز علاقہ جات کے طلبہ و طالبات کو مختلف شہروں کے مطالعاتی دورے پر لے جایا جاتا ہے جہاں وہ ثقافتی ورثے سے ہم آہنگ ہوتے ہیں۔

طلبہ کو ٹور پر روانہ کرنے سے قبل ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں جے اینڈ کے کھادی اینڈ ویلج انڈسٹریز بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر حنا شفیع بھٹ نے بھی شرکت کی۔ طلبہ کو ٹور پر روانہ کیے جانے سے قبل انہوں نے طلبہ سے خطاب کیا اور ان کے ساتھ مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ اپنے افتتاحی خطاب میں ایس ایس بی کے کمانڈنٹ مکیش سنگھ یادو نے طلبہ سمیت دیگر معزز حاضرین کو اس دورے کی تفصیلات اور اہمیت سے آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں: سوپور میں 20 طلبہ 'بھارت درشن' ٹور پر روانہ

اس ٹور میں گجر بکروال ہوسٹل کے علاوہ خلہ مولہ، باکورہ، دگنہ بل، وارپوہ کے اندرون دیہات کے کل 25 مقامی نوجوان شامل ہیں۔ سات روزہ اس دورے کے دوران طلبہ جے پور اور دہلی کے شہروں میں تاریخی یادگاروں اور اہم مقامات کا دورہ کریں گے۔ دورے کے اختتام پر انہیں فورس ہیڈ کوارٹر، نئی دہلی میں ڈائریکٹر جنرل ایس ایس بی اور دیگر سینئر افسران سے ملاقات کا موقع بھی ملے گا۔ تقریب کے دوران شرکاء کے سرپرستوں کے علاوہ قریبی دیہات کے مقامی لوگوں نے بھی شرکت کی جبکہ ٹور پر روانہ ہونے والے طلبہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’ہم پہلی مرتبہ ریاست سے باہر جا رہے ہیں اور اس ٹور سے ہمیں کافی کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.