ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پہلگام میں سوپور کا نوجوان غرقاب - Youth Drowned in Pahalgam - YOUTH DROWNED IN PAHALGAM

سیاحتی مقام پہلگام میں سیر و تفریح کی غرض سے آئے شمالی کشمیر کا ایک نوجوان دریائے لدر میں غرقاب ہو گیا۔

پہلگام میں سوپور کا نوجوان غرقاب
پہلگام میں سوپور کا نوجوان غرقاب (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 22, 2024, 8:08 PM IST

اننت ناگ (جموں کشمیر) : معروف سیاحتی مقام پہلگام میں دریائے لدر میں نہانے کے دوران پاؤں پھسل جانے سے ایک نوجوان غرقاب ہو گیا۔ متوفی کی شناخت ہاروَن، سوپور کے رہنے والے چوبیس سالہ باسط احمد بٹ ولد غلام رسول بٹ کے طور پر ہوئی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق باسط احمد پہلگام کے لنگن بل پُل کے قریب دریائے لدر میں نہا رہا تھا جس دوران اچانک اس کا پاؤں پھسل گیا اور دریائے لدر کے تیز بہاؤ میں ڈوب گیا۔

پہلگام میں سوپور کا نوجوان غرقاب (ای ٹی وی بھارت)

معلوم ہوا ہے کہ باسط احمد پہلگام کی سیرو تفریح کے لئے آیا تھا جس دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ نوجوان کے غرقاب ہونے کی اطلاع موصول ہونے کے فوراً بعد پولیس، ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں متحرک ہوئیں اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ کڑی مشقت کے بعد نوجوان کو بازیاب کیا گیا تاہم دریائے لدر کے تیز بہاؤ کے سبب اس نے دم توڑ دیا تھا۔

متوفی کی لاش کو طبی اور قانونی لوازمات کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا اور اس ضمن میں پولیس نے معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لوازمات کی تکمیل کے بعد متوفی کی جسد خاکی کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا گیا۔ ادھر، باسط کی موت کی خبر اس کے آبائی علاقہ ہاروَن، سوپور پہنچتے ہی وہاں کہرام مچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کشتواڑ میں دو بھائی غرقاب - Siblings Drown to Death

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.