ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بڈگام میں ضلع الیکشن آفیسر اکشے لابرو کی سول اور پولیس انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ - Assembly Election in Budgam - ASSEMBLY ELECTION IN BUDGAM

بڈگام میں ضلع الیکشن آفیسر اکشے لابرو نے آج سول اور پولیس انتظامیہ دونوں کے تمام ضلعی اور سیکٹرل افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس میٹنگ کا مقصد ماڈل ضابطہ اخلاق کے نفاذ کا جائزہ لینا تھا۔ انہوں نے کہا الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے مقرر کردہ تمام گائڈ لائنس پر سختی سے عمل کیا جانا چاہئے تاکہ انتخابات کے لئے ماحول کو سازگار بنایا جا سکے۔

انتخابات کے حوالے سے بڈگام میں اہم میٹنگ
انتخابات کے حوالے سے بڈگام میں اہم میٹنگ (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 17, 2024, 4:16 PM IST

بڈگام (جموں و کشمیر): ضلع الیکشن آفیسر (ڈی ای او) بڈگام، اکشے لابرو نے آج سول اور پولیس انتظامیہ دونوں کے تمام ضلعی اور سیکٹرل افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے اکشے لابرو نے کہا کہ اس کا مقصد ماڈل ضابطہ اخلاق (ایم سی سی) کے نفاذ کا جائزہ لینا ہے۔

آنے والے مہینوں میں یہاں پر اسمبلی انتخابات ہونگے۔ اس لئے تمام ضلعی اور سیکٹرل افسران کو ضلع میں اسمبلی انتخابات-2024 کے دوران ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی سختی سے تعمیل کرنے کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ماتحت عملے کو ایم سی سی (ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ) کے بارے میں بتائیں اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کی گائڈلائنس کے بارے میں ان کو بتائیں تاکہ اس پر سختی سے عمل کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ لیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے مقرر کردہ تمام رہنما خطوط پر عمل درآمد کیا جانا چاہئے تاکہ تمام مقابلہ کرنے والے امیدواروں کے ساتھ اساتھ انتخابات میں اپنی حق رائے دہی کا استعمال کرنے والوں کے لئے ماحول کو سازگار بنایا جا سکے اور ضلعے میں بالکل آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنایا جا سکے۔

ایس ایس پی بڈگام نکھل بورکر نے بھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلعے میں آزادانہ، منصفانہ اور بغیر کسی رکاوٹ کے انتخابات کے لیے مناسب حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

اجلاس میں دیگر کے علاوہ اے ڈی سی، اے ایس پی، سی پی او، ڈی آئی او نے بھی شرکت کی۔ ڈی ای او، ایس ڈی ایمز، ایس ڈی پی اوز، تحصیلدار، ایس ایچ اوز اور تمام وِنگز کے سیکٹرل اور ضلعی افسران بھی اس موقعے پر موجود رہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.