ETV Bharat / jammu-and-kashmir

انتخابی ریلی کے دوران اوڑی کار حادثے میں 20 افراد زخمی - Assembly Election 2024

بارہمولہ ضلع کے سرحدی علاقے اوڑی میں ایک ریلی کے دوران ایک گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس میں بیس افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں قریبی اسپتال میں بھرتی کرادیا گیا ہے۔ ان میں 4 افراد کی حالت بہت نازک بتائی جا رہی ہے۔

انتخابی ریلی کے دوران اڑی کار حادثے میں 20 افراد زخمی
انتخابی ریلی کے دوران اڑی کار حادثے میں 20 افراد زخمی (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 27, 2024, 3:36 PM IST

Updated : Sep 27, 2024, 6:58 PM IST

بارہمولہ (جموں و کشمیر): شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سرحدی علاقے اوڑی میں جمعہ کو ایک سڑک حادثے میں کم سے کم 20 افراد زخمی ہو گئے۔ ان زخمیوں کو قریبی اسپتال میں بھرتی کردیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ آزاد امیدوار تاج محی الدین کی ریلی کے دوران ایک گاڑی جو ریلی کا حصہ تھی، کمل کوٹ سے اُوڑی کی طرف آرہی تھی، سلام آباد علاقے کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔ اس واقعے میں 20 افراد زخمی ہوئے جن میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

جموں و کشمیر میں اس وقت سیاسی سرگرمیاں اپنے عروج پر ہیں اور وادی کے الگ ۔الگ شہروں میں روز کئی ایک ریلیاں ہو رہی ہیں۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو آنے جانے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مختلف پارٹیوں کے امیدوار اپنی پارٹیوں کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے اور ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے لئے پورے جوش کے ساتھ انتخابات مین لگے ہوئے ہیں۔

اسی سلسلے میں آج بھی ایک ریلی تھی جس میں ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔ اس حادثے میں بیس افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، ان زخمیوں میں چار افراد کی حالت نازک ہے جنہیں جدید علاج کے لیے جی ایم سی بارہمولہ ریفر کیا گیا ہے۔

تاج محی الدین کانگریس کے ساتھ ماجی میں وابستہ رہے ہیں اور مختلف ادوار میں کابینہ وزیر بھی رہے ہیں۔ انہوں نے کانگریس چھوڑ کر غلام نبی آزاد کی پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اوڑی میں انہیں پی ڈی پی نے حمایت دی تھگی لیکن جب اپنی پارٹی نے بھی انکے حق میں مہم چلانے کا اعلان کیا تو پی ڈی پی نے اپنی حمایت واپس لی۔ الطاف بخاری کی قیادت والی اپنی پارٹی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ بھاجپا کی حلیف ہے۔

Last Updated : Sep 27, 2024, 6:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.