ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پاڈر کشتواڑ حادثہ میں دو افراد کی موت، گیارہ زخمی - Tata Sumo

Paddar Kishtwar Accident: پاڈر حادثے میں پندرہ دن کے ایک بچے اور ایک شخص کی موت ہوگئی ہے۔ اس حادثے میں گیارہ لوگ شدید زخمی ہوگئے جب کہ دو افراد کی موت واقع ہوگئی۔

2 Died 11 Injured In Paddar Kishtwar Accident

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 10, 2024, 2:37 PM IST

Updated : Feb 10, 2024, 2:59 PM IST

پاڈر کشتواڑ حادثہ میں دو افراد کی موت، گیارہ زخمی

کشتواڑ: ضلع کشتواڑ کے پاڈر ہکو علاقہ میں آج شام کے 6 بجے کے قریب ایک ٹاٹا سومو گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری۔ اس حادثہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کشتواڑ ضلع کے سب ڈویژن پاڈر کے گلاب گڑھ سے پلالی علاقہ جا رہی ایک ٹاٹا سومو گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجہ میں ایک کمسن بچہ جو کہ پندرہ دن کا تھا اور دوسرا دیا کرشن ولد جانکی ناتھ ساکن ہکو پاڈر ہلاک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:

راجوری سڑک حادثے میں چھ مسافر زخمی

اطلاعات کے مطابق کشتواڑ کے پاڈر سب ڈویژن علاقہ میں ایک ٹاٹا سومو گاڑی سواری لے کر گلاب گڑھ سے پلالی جا رہی تھی۔ مگر اچانک گاڑی قابو نہ ہونے سے کھائی میں جا گری۔ اس کے نتیجہ میں دو کی موت واقع ہوئی اور 11 افراد شدید طور پر زخمی ہوئے۔ اس حوالے سے نمائندہ دیپک شرما نے ایس ڈی پی او پاڈر پریلاد شرما سے فون پر رابطہ کر کے پوری جانکاری لی۔ جس میں پولیس کا کہنا ہے کہ اس گاڑی میں سوار 13 لوگ تھے جن میں دو کی موت ہوئی ہے اور دیگر افراد زخمی حالات میں پاڈر سب ہلتھ سنٹر میں بھرتی کیے گیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان میں سے دو کی حالت شدید نازک دیکھنے کو ملی ہے اور ان دونوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال کشتواڑ کے لیے ڈاکٹروں نے ریفر کر دیا ہے۔ اس حادثہ کی خبر سنتے ہی کشتواڑ پولیس، سول انتظامیہ پاڈر، انڈین آرمی اور مقامی لوگوں نے موقع پر پہنچ کر پاڈر سب گلاب گڑھ ہیلتھ سنٹر میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ کشتواڑ کے پاڈر سب ڈویژن کے پلالی ہکو علاقہ میں گاڑی حادثہ ایک پندرہ دن کی کمسن بچہ کے ساتھ ایک شخص کی بھی موت واقع ہوئی ہے۔

Last Updated : Feb 10, 2024, 2:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.