ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ، سی آر پی ایف اہلکاروں نے منائی ہولی - Holi - HOLI

CRPF celebrates Holi: سی آر پی ایف کی 182 بٹالین نے جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں ہولی کا تہوار دھوم دھام سے منایا۔

پلوامہ، سی آر پی ایف اہلکاروں نے منائی ہولی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 25, 2024, 2:50 PM IST

پلوامہ، سی آر پی ایف اہلکاروں نے منائی ہولی

پلوامہ (جموں کشمیر): جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی جانب سے ہولی کا جشن دھوم دھام سے منایا گیا۔ اس موقعے پر پوجا کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ رنگ و گلال کے ساتھ باہمی خیر سگالی کا پیغام دیتے ہوئے ملک بھر میں ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے شردھالو ہولی منا رہے ہیں اور امن و امان کی لئے دعائیں بھی مانگی جا رہی ہیں۔

سی آر پی ایف اہلکاروں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ بٹالین میں ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے جوان ہوتے ہیں اور ہم مل کر ہر ایک تہوار مناتے ہیں۔ اہلکاروں نے کہا کہ ہولی کے موقع پر وہ کافی کافی خوش ہیں، اور اپنی بٹالین کے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ہولی کے اس تہوار کو روایتی جوش و خروش کے ساتھ منا رہے ہیں۔

سی آر پی ایف کی 182 بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر، دیپک ڈینڈیال نے بتایا کہ ’’آج ہم پورے جوش و خروش کے ساتھ پوجا کا اہتمام بھی کر رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے سیکورٹی اہلکاروں کی ہولی کے حوالہ سے کہا: ’’ہم آج اپنے اہل خانہ سے دور ہیں لیکن ہم اپنے دوستوں کے ساتھ ہر وقت شانہ بشانہ کھڑے رہتے ہیں چاہے وہ جنگ کا ماحول، امان و قانون کی صورتحال یا کوئی بھی تہوار، ہم لوگ مل کر تہوار مناتے ہیں۔ اور ان تہواروں میں کوئی رینک، کوئی سینئر یا جونیئر نہیں ہوتا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ رنگوں کے تہوار ہولی کے موقع پر انہوں نے دہن پوجا میں شرکت کرکے مٹھائی بھی تقسیم کی۔

یہ بھی پڑھیں: فرید آباد: ہولی ملن تقریب میں کانگریس لیڈروں میں لڑائی، دھکا مکی اور گالی گلوچ کی - Holi 2024

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.