ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سوپور میں سی آر پی ایف کی جانگ سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد - Medical Camp in Sopore - MEDICAL CAMP IN SOPORE

Medical Camp in Sopore جموں و کشمیر کے بارہمولہ میں سی آر پی ایف 179 بٹالین کی جانب سے طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس سے لوگوں کی بڑی تعداد نے استفادہ حاصل کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 6, 2024, 5:43 PM IST

بارہمولہ : سی آر پی ایف 179 بٹالین کی جانب سے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور وٹلب میں مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا اور اس دوران مفت جانچ پڑتال کے بعد مفت ادویات بھی دی گئی۔ کیمپ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن کا چیک اپ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات بھی دی گئیں۔ اس موقع پر 179 بٹالین سی آر پی ایف کے افسران بھی موجود تھے۔

سوپور میں سی آر پی ایف کی جانگ سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد (Etv Bharat)

ابتدائی مرحلے میں سی آر پی ایف کے کمانڈنگ افسر نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ غریب اور مستحق لوگوں تک ادویات پہنچانا اور ان کا مفت چیک اپ کرنا ہے۔ عوام کی صحت کی دیکھ بھال کرنا بھی سی آر پی ایف کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں. انہوں نے مزید بتایا کہ 2023 میں ہم نے کافی مفت طبی کیمپوں کا اہتمام کیا تھا جس سے 22 ہزار افراد نے استفادہ حاصل کیا تھا۔

مقامی لوگوں نے میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے 179 بٹالین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام سے غریب عوام کو کافی فائدہ ہوگا۔ یہاں ان کا مفت چیک اپ اور مفت دوائیں دی جاتی ہیں۔ انہوں نے مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرامز منعقد کرنے پر زور دیا تاکہ عوام کو مشکلات سے بچایا جاسکے۔ مقامی لوگوں کے مطابق اس علاقہ میں طویل عرصہ کے بعد طبی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.