سرینگر: جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے جمعرات کی سہ پہر بارہویں جماعت کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کیا، جس میں 74 فیصد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے اعداد شمار کے مطابق اس امتحان میں مجموعی طور پر72180 امیداوار شامل ہوئے تھے جن میں 54700 امیداوار کامیاب قرار دیئے گئے ۔اس سالانہ امتحان میں پاس ہونے والی لڑکیوں کی مجموعی تعداد 77 فیصد رہی، جبکہ لڑکوں کی تعداد 72 فیصد ہے۔
جمعرات کی صبح ہی سوشل میڈیا پر بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج ظاہر ہونے کی خبریں گرشت کر رہی تھی، جس کے نتیجے میں وادی کے اطراف و اکناف میں امیداوار اپنے اپنے نتائج دیکھنے کی خاطر بورڈ کی ویب سائٹ پر اپنی نظریں لگائے بیٹھے تھے۔ ایسے میں اب نتائج ظاہر ہونے کے ساتھ ہی کہیں خوشی اور کہیں غم کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔
واضح رہے کہ بارہویں جماعت کے بعد آنے والے چند دنوں میں بورڈ آف اسکول ایجوکیشن دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج بھی سامنے لا رہا ہے۔ یاد رہے کہ دو برس قبل انتظامیہ نے جموں و کشمیر میں یکساں تعلیمی کلینڈر کا نفاذ عمل میں لایا تھا جس کی رو سے اب کشمیر اور جموں کے سرمائی زون علاقوں میں بھی مارچ سیشن لاگو کیا گیا اور اب گزشتہ برس سے سالانہ امتحان مارچ میں ہی منعقد ہوتے ہیں۔ مارچ میں امتحان منعقد ہونے اور جون جولائی تک نئے داخلے ہوتے جس سے والدین، اور متعدد تنظیموں کی جانب سے اسے طلبہ کا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔ گرچہ اس یکساں تعلیمی کلینڈر کے نفاذ کے خلاف احتجاج بھی ہوئے تاہم اس کے باوجود اس حکمامہ کو واپس نہیں لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جموں کشمیر اینڈ لداخ ہائی کورٹ نے بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کو کیا متنبہ