گاندربل: جموں و کشمیر کے گاندربل وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے کنگن علاقے کے کچپورا میں 118 بٹالین سی آر پی ایف کی جانب سے ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ میڈیکل کیمپ میں قریبی دیہاتوں کے مریضوں اور ضرورت مندوں میں مفت ادویات تقسیم کی گئی۔ میڈیکل کیمپ میں کل 300 مقامی لوگوں کا معائنہ کیا گیا۔
کیمپ میں میڈیکل آفیسر سی آر پی ایف نے سرکاری اسپتال کے ڈاکٹروں کے ساتھ مریضوں کا معائنہ کیا اور انہیں مجموعی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے مشورہ دیا۔ اور انہیں کچھ ضروری مشورے بھی دۓ گۓ، ساتھ انہیں مفت ادویات بھی دی گئی۔ مقامی سول اور پولیس افسران میڈیا نمائندوں اور علاقے کے مقامی لوگوں نے زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کیا اور 118 بٹالین سی آر پی ایف کی کوششوں کو سراہا۔
سی آر پی ایف کے افسران نے کہا کہ وہ علاقے میں دوستانہ ماحول جاری رکھیں گے اور آؤٹ ریچ پروگراموں کے ذریعے اور مستقبل میں مفت طبی کیمپوں کے انعقاد کے ذریعے مقامی لوگوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی پیدا کریں گے۔
مزید پڑھیں: بانڈی پورہ میں ماہی گیروں کے لئے مفت طبی کیمپ کا اہتمام - medical camp In Bandipora
اس موقع پر مقامی لوگوں نے سی آر پی ایف کی اس بٹالین کے افسران کا شکریہ ادا کیا بتایا کہ اردگرد رہنے والے لوگوں کا اسپتال پہچنا مشکل ہوتا ہے۔ جسکی وجہ سے ہم سی آر پی ایف کا مفت میڈکل کیمپ اور مفت دوا دینے کےلئے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اس دوران سی آر پی ایف کے اس بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر نے کہا ہے کہ ہم نے آج تک اس علاقے اور کنگن سب ڈویژن کے دوسرے علاقوں میں اس طرح کے کئی کیمپ منعقد کۓ ہیں اور ہماری یہ کوشش دوبارہ بھی جاری رہے گی، تاکہ غریب بیماروں تک پہنچایا جا سکے۔