جموں: سکیورٹی فورسز نے راجوری کے نوشہرہ علاقہ میں منشیات کی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے تین نوجوان منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار شدگان کے قبضے سے 10 کلو ہیراؤن برآمد ہوئی ہے۔ ضبط شدہ منشیات کی قیمت تقریباً 35 کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔
یہ واقعہ دراصل نوشہرہ کا مکڑی گاؤں میں پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سرحد پار سے مسلسل مشکوک سرگرمیوں کے پیش نظر مقامی لوگوں نے ایک سرویلنس ٹیم تشکیل دی ہے، جو ایل او سی پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔منگل کو ٹیم کے کچھ ارکان نے دیکھا کہ گاؤں کے تین لوگ ایل او سی کی طرف جا رہے ہیں اور یہ تیوں لوگ بدھ کی شام سات بجے گاؤں میں داخل ہوئے۔جن کے پاس ایک بیگ ساتھ میں تھا
سرولینس ٹیم کے ارکان نے دوسرے لوگوں کی مدد سے تینوں افراد کو پکڑ لیا اور ان کے ساتھ میں بیگ کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران بیگ سے بھاری مقدار میں ہیراؤن جیسا سفید پاؤڈر برآمد ہوئی ہے جس کا وزن تقربیاً 10 کلو تھا۔
منشیات برآمد ہوتے ہی علاقہ کے لوگوں نے سیکورٹی فورسز کو اس بارے میں اطلاع دی۔اطلاع ملنے پر پولیس اور فوج علاقہ پہنچی اور تینوں افراد کو حراست میں لے لیا، اس کے علاوہ برآمد شدہ پاؤڈر بھی اپنے ساتھ لے گئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ بادی مکڑی کی خصوصی ٹیم نے جن تین افراد کو پکڑ کر پولیس اور فوج کے حوالے کیا، ان میں سے ایک شخص کی سرگرمیوں پر پولیس کو پہلے ہی سے شبہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کچھ عرصے سے اس کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے تھی۔ پولیس کو شبہ تھا کہ وہ لائن آف کنٹرول کے پار سے منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث تھا، لیکن وہ اسے رنگے ہاتھوں پکڑنے میں کامیاب نہیں ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں: کشمیر میں منشیات کی لت وبائی شکل اختیار کرچکی ہے
یاد رہے کہ لائن آف کنٹرول سے صرف ڈیڑھ یا دو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع اس علاقے سے دراندازی کی کئی کوششیں کی گئیں۔ اس کے علاوہ اس علاقے سے منشیات کی اسمگلنگ کے کیسز بھی سامنے آتے رہے ہیں۔