ETV Bharat / international

غزہ جنگ کے درمیان سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے والا متن 'آل آئیز آن رفح' کیا ہے؟ - All eyes on Rafah - ALL EYES ON RAFAH

غزہ پٹی کے رفح پر اسرائیلی حملوں کے درمیان 'آل آئیز آن رفح' (All eyes on Rafah) کے متن کے ساتھ تیار کردہ تصویر کو 40 ملین سے زیادہ مرتبہ سوشل میڈیا پر شیئر کیا جا چکا ہے۔ آخراس متن کو اب اتنی تیزی کے ساتھ کیوں وائرل کیا جارہا ہے جبکہ غزہ میں اسرائیلی حملے تقریبا سات ماہ سے جاری ہیں۔

غزہ جنگ کے درمیان سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے والا متن All eyes on Rafah کیا ہے؟
غزہ جنگ کے درمیان سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے والا متن All eyes on Rafah کیا ہے؟ (The Palestinian X)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 29, 2024, 9:31 PM IST

Updated : May 30, 2024, 2:49 PM IST

حیدرآباد: غزہ میں اسرائیل تقریبا سات ماہ سے حملہ آور ہے، جس سے بچنے کے لیے غزہ کی نصف سے زیادہ آبادی مصر کی سرحد کے قریب غزہ پٹی کے جنوبی شہر رفح میں پناہ گزیں ہے، لیکن جب یہاں پر بھی اسرائیل نے حملے شروع کر دیے تو سوشل میڈیا پر 'آل آئیز آن رفح' (All eyes on Rafah) کے متن کے ساتھ تیار کردہ ایک تصویر وائرل ہونے لگی۔

اس تصویر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کی اسٹوری پر سب سے زیادہ شیئر کیا جارہا ہے، اس کے علاوہ یہ متن ایکس پر بھی ٹرینڈ کر رہا ہے۔ رفح پر اسرائیل کے مہلک حملے کے ایک دن بعد یعنی پیر سے اب تک 40 ملین سے زیادہ انسٹاگرام اسٹوری پر اس متن کو شیئر کیا جاچکا ہے۔

"All eyes on Rafah" کا کیا مطلب ہے؟

"All eyes on Rafah" کے معنی تمام نظریں رفح پر، کے ہیں۔ انگریزی متن کے ساتھ تیار کردہ تصویر کا مقصد غزہ پٹی کے جنوبی شہر رفح کی موجودہ صورتحال پر عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانا ہے۔ جس نے تقریبا سات ماہ سے غزہ پر ہونے والے ظلم و بربریت پر اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہے۔

اسرائیل نے سب سے پہلے غزہ کے شمال میں بمباری شروع کی، جس کی وجہ سے اپنے گھروں سے بے گھر ہونے والے فلسطینی جان بچا کر پناہ لینے کے لیے جنوب کی طرف چلے گئے اور فروری تک غزہ کی 2.3 ملین آبادی میں سے تقریباً نصف آبادی کو رفح میں ڈھکیل دیا گیا۔

رفح حقیقی صورت حال
رفح حقیقی صورت حال (اے پی فوٹو)

اس کے بعد اسرائیل نے رفح پر زمینی کارروائی شروع کرنے کا منصوبہ بنایا اور دعویٰ کیا ہے کہ غزہ پٹی پر حکومت کرنے والے فلسطینی گروپ حماس کے چار جنگجو وہاں موجود ہیں۔ اس اعلان کی دنیا بھر میں مذمت کی گئی۔

قطری نیوز چینل الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق فروری میں غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے کے لیے ڈبلیو ایچ او کے نمائندے رچرڈ رِک پیپرکورن نے کہا کہ "سب کی نظریں" آنے والے رفح جارحیت پر ہیں۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ "All eyes on Rafah" "رفح پر تمام نظریں" ان کے بیان سے اخذ کیا گیا ہے۔ تب سے یہ نعرہ اسرائیل کے خلاف احتجاجی پوسٹرز اور دیگر سوشل میڈیا پوسٹوں پر نمودار ہوا ہے۔

رفح حقیقی صورت حال
رفح حقیقی صورت حال (اے پی فوٹو)

"All eyes on Rafah" کی تصویر کو اے آئی نے تیار کیا ہے۔

الجزیرہ کی فیکٹ چیکنگ ایجنسی نے یہ تصدیق کی ہے کہ 'All eyes on Rafah' کے متن والی تصویر کو مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ اس تصویر میں منظم قطاروں میں قائم خیموں کا فضائی نظارہ دکھایا گیا ہے، جو برفیلی پہاڑی چوٹیوں کے درمیان واقع ہے۔ اس کے درمیان میں کچھ ہلکے رنگ کے خیموں کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں "All eyes on Rafah" لکھا گیا ہے۔

جبکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے اور رفح ایسا کچھ بھی نظر نہیں آتا، اس کا آسمان اسرائیلی بموں کے دھوئیں سے بھرا پڑا ہے اور وہاں خیموں کی کوئی منظم قطاریں بھی نہیں ہیں، جبکہ وہاں بہت سے خیموں کے اندر سے دھواں اٹھ رہا ہے اور ان کے درمیان ملبہ بکھرا ہوا ہے۔

رفح میں کیا ہو رہا ہے؟

اتوار کو بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) کی جانب سے اسرائیل کو رفح پر اپنی جارحیت روکنے کا حکم دینے کے دو دن بعد رفح میں اسرائیلی بمباری میں کم از کم 45 افراد ہلاک ہو گئے، جس میں کم از کم 12 خواتین تھیں۔ غزہ میں وزارت صحت کے مطابق، اسرائیل نے 7 اکتوبر سے غزہ میں کم از کم 36,171 افراد کو ہلاک کرچکا ہے۔

'All eyes on Rafah' کو کس کس نے شیئر کیا ہے؟

اس تصویر کو عالمی سطح پر سوشل میڈیا صارفین انسٹاگرام اسٹوریز پر پوسٹ کر رہے ہیں، اس کے علاوہ یہ متن ایکس پر بھی ٹرینڈ کر رہا ہے۔ اسے اب تک 40.4 ملین انسٹاگرام اسٹوری پر پوسٹ کیا جاچکا ہے۔ اس متن کو بھارت پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک کی شخصیات پوسٹ کر رہے ہیں۔

جن میں امریکی سپر ماڈل بیلا حدید، آئرش اداکارہ نکولا کوفلن، امریکی مزاح نگار اور مصنف حسن منہاج، امریکی اداکار ہارون پال، برطانوی اداکار و سماجی کارکن جمیلہ جمیل اور برطانوی گلوکارہ دعا لیپا قابل ذکر ہیں۔ ان کے علاوہ بھارت کے مشہور اداکار ورون دھون، پریانکا چوپڑا جوناس، عالیہ بھٹ، کرینہ کپور سمیت دیگر کئی بڑی شخصیات نے بھی اس متن کو پوسٹ کرکے دنیا کی توجہ سے رفح کی جانب مبذول کرائی ہے۔

'All eyes on Rafah' اتنی وائرل کیوں؟

اس تصویر نے رفح یا غزہ کی بہت سی دیگر تصاویر سے زیادہ توجہ حاصل کی ہے۔ اس کی ایک وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ اس تصویر کو انسٹاگرام کے "Add Yours" فیچر کا استعمال کرتے ہوئے شیئر کیا جا رہا ہے، جس کی مدد سے صارفین تصاویر کو تلاش کیے بغیر اسے سیکنڈوں میں دوبارہ پوسٹ کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ غزہ جنگ کے بارے میں بات کرنے کا یہ ایک آسان طریقہ بھی ہوسکتا ہے کیونکہ دنیا بھر کی مشہور شخصیات کو جنگ پر خاموشی اختیار کرنے پر زیادہ سے زیادہ تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

'All eyes on Rafah' کے متن سے تیار کردہ تصاویر کو شیئر کرنے سے کچھ سوشل میڈیا صارفین ناراض بھی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ تصویر رفح اور غزہ کی حقیقی تصویر پیش نہیں کر رہی ہے جبکہ وہاں بچے بوڑھے اور خواتین بھوک سے مر رہے ہیں، آسمان سے بم برس رہے ہیں، خیموں سے آگ کے شعلے اٹھ رہے ہیں اور غزہ کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رفح میں اسرائیلی جارحیت، عام شہریوں پر صیہونی فوج کے حملے، 37 فلسطینی جاں بحق

عالمی عدالت کا فیصلہ نظرانداز، اسرائیل کی رفح کیمپ پر بمباری، ہلاکتوں کی تعداد 36 ہزار سے تجاوز

Last Updated : May 30, 2024, 2:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.