ETV Bharat / international

ولادیمیر پوتن 2030 تک روس کے صدارتی عہدے پر براجمان - Putin sworn as president

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے پانچویں مرتبہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ وہ پہلی بار 2000 میں صدر منتخب ہوئے تھے۔ اس کے بعد 2004، 2012 اور 2018 میں بھی صدر منتخب ہوئے۔ پوتن نے مارچ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ریکارڈ 87.97 فیصد ووٹ حاصل کرکے تاریخی جیت درج کی تھی۔

Vladimir Putin
روسی صدر ولادیمیر پوتن (اے این آئی)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 7, 2024, 8:26 PM IST

Updated : May 7, 2024, 8:39 PM IST

ماسکو: ولادیمیر پوتن نے منگل کو کریملن میں منعقدہ ایک افتتاحی تقریب میں چھ سال کی نئی مدت کے لیے ریکارڈ پانچویں مرتبہ صدارتی عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب کے بعد سربراہ مملکت نے تقریر کی۔ صدر پوتن نے کہا کہ 'ہم مضبوط ہوں گے، ہم ان ممالک سے تعلقات مضبوط کریں گے جو ہمیں اپنا دشمن سمجھتے ہیں۔

روس میں مارچ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں پوتن نے ریکارڈ 87.97 فیصد ووٹ حاصل کرکے تاریخی جیت درج کی تھی۔ کمیونسٹ پارٹی آف رشین فیڈریشن کے امیدوار نکولائی کھریٹونوف 4.1 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے جبکہ نیو پیپلز پارٹی کے امیدوار ولادیسلاو داوانکوف 4.8 فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

مزید یہ کہ ان کی پہلی دو میعاد چار سال تک جاری رہی۔ تاہم بعد میں آئینی ترامیم کی بنیاد پر صدارتی مدت کو چھ سال تک بڑھا دیا گیا۔ پوتن کی پہلی چھ سالہ صدارتی مدت 2012 میں شروع ہوئی اور دوسری 2018 میں۔ 2020 میں آئین میں تبدیلی کی گئی تاکہ ان کے لیے 2024 میں صدر کے لیے انتخاب لڑنا ممکن ہو سکے۔

31 دسمبر 1999 کو قوم سے ایک حیران کن خطاب میں روسی صدر بورس یلسن نے اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا اور چار ماہ قبل مقرر کیے گئے وزیر اعظم پوتن کو قائم مقام صدر مقرر کردیا گیا۔

اس کے بعد 7 مئی 2000 کو تقریباً 53 فیصد ووٹوں کے ساتھ انتخابات جیتنے کے بعد پوتن اپنی پہلی چار سالہ مدت کے لیے صدر مقرر ہوئے۔ پھر 14 مارچ 2004 کو پوٹن دوسری مدت کے لیے صدر منتخب ہوئے۔ لیکن 2008 میں روس کے آئین نے پوتن کو مسلسل تیسری بار الیکشن لڑنے سے روک دیا تھا۔ جس کی وجہ سے پوتن کو نئے صدر دمتری میدویدیف نے وزیر اعظم مقرر کیا لیکن وہ مؤثر طریقے سے روس کے سیاسی رہنما برقرار رہے۔

4 مارچ 2012 کو پوتن تیسری مرتبہ صدر کے لیے منتخب ہوئے۔ اس بار وہ چھ سال کے لیے صدر کے عہدے کے لیے منتخب ہوئے۔ پھر وہ چوتھی دفعہ 2018 میں صدر منتخب ہوئے۔ لیکن لگاتار تیسری مرتبہ الیکشن لڑنے سے روکنے والے روس کے آئین کو بھی پوتن نے تبدیل کردیا۔

یکم جولائی 2020 کو، ایک ریفرنڈم نے پوتن کی تجویز کردہ آئینی تبدیلیوں کو منظوری دے دی، جس سے وہ 2024 سے شروع ہونے والی مزید دو مدتوں کے لیے انتخاب لڑ سکیں گے، اور پھر اسی قانون کے تحت آج یعنی 7 مئی 2024 کو پوتن نے پانچویں بار روس کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا، جس کی میعاد 2030 تک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعظم مودی سمیت کئی عالمی رہنماؤں کی پوتن کو مبارک باد

پوتن پانچویں مرتبہ صدارتی انتخابات جیت گئے

Last Updated : May 7, 2024, 8:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.