ETV Bharat / international

امریکی ریاست مینیسوٹا میں فائرنگ میں چار افراد ہلاک - امریکہ

US Shooting مینیسوٹا میں اتوار کی صبح سویرے فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس افسران اور ایک فائر فائٹر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا، جبکہ فائرنگ میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

US: First responder, two police officers killed in Minneapolis Shooting
امریکی ریاست مینیسوٹا میں فائرنگ میں چار افراد ہلاک
author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 19, 2024, 4:14 PM IST

واشنگٹن: امریکی ریاست مینیسوٹا کے دارالحکومت منیاپولس کے قریب برنسویل میں فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس افسران اور فائر ڈپارٹمنٹ کے ایک پیرامیڈک سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے۔اسٹار ٹریبیون اخبار نے پیر کو اطلاع دی کہ ایک حملہ آور ایک گھر میں داخل ہوکر ایک عورت اور سات بچوں کے ساتھ خود کو گھر کے اندر بند کرلیا ہے۔

اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار جائے واقع پر پہنچ گئے اور حملہ آور اور پولیس کے درمیان اتوار کو مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً پانچ بجے فائرنگ شروع ہو گئی۔ جس میں فائر ڈپارٹمنٹ کے دو اہلکار اور ایک پیرا میڈیکل اہلکار ہلاک اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ اس فائرنگ میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

مینیسوٹا بیورو آف کریمنل اپریئنشن کے سپرنٹنڈنٹ ڈریو ایونز نے اتوار کی شام صحافیوں کو بتایا کہ حملہ آور کے پاس کئی بندوقیں اور بڑی مقدار میں گولہ بارود تھا اور اس نے گھر کے اندر موجود پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ اس کے بعد اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی۔ اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

مینیسوٹا کے گورنر ٹم والز نے نیوز کانفرنس کے دوران اس واقعے پر اپنے غم کا اظہار کیا۔ والز نے آن لائن ایک پوسٹ میں متاثرین کے اہل خانہ کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔ والز نے کہا کہ میرا دل آج ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہے اور پوری ریاست مینیسوٹا برنس ول کے ساتھ کھڑی ہے۔ (یو این آئی)

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.