ETV Bharat / international

پاکستان میں آزادانہ انتخابات پر الہان عمر نے اٹھائے سوال - پاکستان میں شفاف انتخابات پر سوال

Ilhan Omar on Pakistan elections امریکی کانگریس رکن الہان عمر نے پاکستان میں عمران خان کی گرفتاری و سزا کے بعد عام انتخابات کے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات پر سوال اٹھائے ہیں۔ اور کہا کہ کسی ایک پارٹی کو مجرم قرار دینے پر انتخابات کیسے شفاف ہوسکتے ہیں۔

Ilhan Omar on pakistan elections
Ilhan Omar on pakistan elections
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 5, 2024, 1:32 PM IST

امریکہ: امریکی رکن کانگریس الہان عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس صورت حال میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات نہیں ہو سکتے جبکہ "اپوزیشن پارٹیوں میں سے ایک پارٹی کو مجرم قرار دیا گیا ہو"۔ امریکی کانگریس رکن الہان عمر نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ نومبر میں پاکستان میں انسانی حقوق کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا تھا کہ "حالات مزید خراب ہو گئے ہیں"۔الہان عمر نے مزید کہا کہ میں نے اور میرے ساتھیوں نے گزشتہ نومبر میں پاکستان میں انسانی حقوق کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا۔ جس کے بعد حالات مزید خراب ہوتے گئے ہیں۔

خیال رہےکہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب نااہل قرار دیا گیا ہے۔ تحریک انصاف پارٹی حکومت کی جانب سے کریک ڈاون کے باوجود انتخابات میں حصہ لے رہی ہے۔ عمران خان، شاہ محمود قریشی سمیت تحریک انصاف پارٹی کے کئی رہنماوں کے خلاف مختلف مقدمات کے تحت کاروائی کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں عام انتخابات، سیاسی جماعتوں کا بھارت مخالف بیانات سے پرہیز کیوں؟

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات سے قبل انتخابات سے متعلق تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہے۔ انتخابات کے پیش نظر تمام سیاسی جماعتیں اور آزاد امیدوار انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، انتخابی مہم 6 فروری کو رات 12 بجے ختم ہونے والی ہے۔ دریں اثناء الیکشن کمیشن نے ہفتے کے روز الیکشن مینجمنٹ سسٹم کا ایک اور فرضی ٹیسٹ کیا جو آئندہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ ای سی پی نے ٹرائل کو کامیاب قرار دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.