ETV Bharat / international

امریکہ اور برطانیہ کا یمن کے شہر حدیدہ میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملہ - امریکی برطانوی فوجی اتحاد

Fresh strikes in Yemen امریکی اور برطانوی فوجی اتحاد کی جانب سے یمن کے بحیرہ احمر کے بندرگاہی شہر حدیدہ میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر کئی حملے کیے گئے ہیں۔

fresh strikes in Yemen
fresh strikes in Yemen
author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 18, 2024, 10:55 AM IST

صنعاء: امریکی-برطانوی فوجی اتحاد نے ہفتے کے روز یمن کے بحیرہ احمر کے بندرگاہی شہر حدیدہ میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر کئی حملے کیے۔ حوثیوں کے زیر انتظام سیٹلائٹ ٹی وی چینل المسیرہ نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔ چینل نے جانی نقصان کی کوئی تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ حملے بندرگاہی شہر اور اس کے آس پاس ہوئے جس میں شمالی مغرب میں الصلیف ضلع میں راس عیسی کا علاقہ بھی شامل ہے۔

امریکی قیادت والے اتحاد نے آج کے مبینہ حملوں پر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے، لیکن اس نے ایک دن پہلے حوثیوں کے حملے کی تفصیل دیتے ہوئے ایک مختصر بیان جاری کیا تھا۔ یو ایس سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے لکھا ’’جمعہ کی دیر رات، یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں سے بحیرہ احمر میں چار اینٹی شپ بیلسٹک میزائل داغے گئے۔ یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ کم از کم تین میزائل ڈنمارک کےپاناما کے جھنڈے والے تجارتی جہاز ایم ٹی پولکس ​​کو نشانہ بناتے ہوئے داغے گئے۔ ایم ٹی پولکس ​​یا علاقے میں کسی اور جہاز کو نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں:

دریں اثناء حوثیوں نے جمعہ کے روز سیٹلائٹ ٹیلی ویژن کے ذریعے ایم ٹی پولکس ​​پر میزائل حملوں کی ذمہ داری قبول کی، اور جہاز کو ’’دشمن برطانوی آئل ٹینکر‘‘ بتایا۔ واضح رہے کہ امریکی-برطانوی فوجی اتحاد نے اس سے پہلے بھی یمن کے مختلف مقامات پر ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے تھے۔ جبکہ اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے شام میں بھی ایران کے حمایت یافتہ ملیشیاؤں کے درجنوں ٹھکانوں پر حملے کیے گئے تھے۔

یو این آئی مشمولات

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.