ETV Bharat / international

ترک حکومت نے نجی اسکولوں میں مغربی چھٹیاں منانے پر پابندی عائد کی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 19, 2024, 9:27 PM IST

Western holidays in Turkey ترکیہ کی وزارت تعلیم نے نجی تعلیمی اداروں کے ضوابط میں ترمیم کی ہے اور اب کرسمس، ایسٹر اور ہالووین جیسی مغربی تعطیلات منانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

Turkey bans the celebration of Western holidays in private schools
ترک حکومت نے نجی اسکولوں میں مغربی چھٹیاں منانے پر پابندی عائد کی

انقرہ: ترکیہ کی حکومت نے نجی اسکولوں پر ہالووین، کرسمس اور ایسٹر سمیت تمام مغربی (عیسائی) تعطیلات منانے پر پابندی لگا دی ہے جو ملک کی قومی، اخلاقی، انسانی، روحانی اور ثقافتی اقدار کے خلاف ہیں اور ایسی سرگرمیوں پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے جو طلباء کی نفسیاتی نشوونما کے خلاف ہوں۔

ترک اخبار صباح نے اتوار کے روز اطلاع دی ہے کہ اس پابندی سے ہالووین، کیتھولک کرسمس، ایسٹر اور دیگر مغربی تعطیلات متاثر ہوں گی۔ اطلاعات کے مطابق ترکیہ کی قومی تعلیم کی وزارت نجی اسکولوں میں نصابی کتب اور بین الاقوامی تعلیمی پروگراموں کا معائنہ کرے گی۔ یہ فیصلہ دسمبر 2023 میں اسکولوں کو ان تقریبات کے بارے میں وارننگ جاری کیے جانے کے بعد کیا گیا جو ترکیہ کی شناخت سے مطابقت نہیں رکھتے۔

یہ ضابطہ سماجی اور ترقیاتی سرگرمیوں کے مراکز کو بھی متعارف کرایا گیا ہے جو تعلیمی ترقی کے علاوہ طلباء کی سماجی، ثقافتی، فنکارانہ اور کھیلوں کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے بنائے گئے ہیں۔

ترکیہ میں روزگار کی شرح میں اضافہ: ترکیہ میں گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی میں تیسری سہ ماہی کے مقابلے میں بے روزگاری میں 0.4 پوائنٹس کی کمی ہوتے ہوئے یہ 8.8 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ترکیہ کے شماریاتی ادارے (توئیک) نے ماہ اکتوبر تا ماہ دسمبر 2023 کی مدت کے لیے افرادی قوت کے اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔

ان اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 40 سہ ماہیوں میں جہاں بے روزگاری اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گئی، وہیں بے روزگار افراد کی تعداد میں 137 ہزار افراد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اس طرح بے روزگاری کی شرح 0.4 پوائنٹس کم ہوکر 8.8 فیصد رہ گئی ہے اور اس طرح ترکیہ میں روزگار کی شرح میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ گزشتہ سال ماہ اکتوبر سے ماہ دسمبر کے عرصے میں روزگار کی شرح 48.6 فیصد تھی اور ملازمت کرنے والے افراد کی تعداد 195 تھی۔ (یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.