ETV Bharat / international

ٹرمپ کے نائب صدارتی امیدوار کا بھارت سے ہے خاص رشتہ - US Election 2024 - US ELECTION 2024

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نائب صدارتی امیدوار جے ڈی وینس کی اہلیہ اوشا چلوکوری بھارتی نژاد امریکی ہیں۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اوشا اور جے ڈی وانس کی پہلی ملاقات ییل لا اسکول میں ہوئی تھی۔ اس کے بعد دونوں نے 2014 میں کینٹکی کے ایک مندر میں شادی کی۔ اوشا چلوکوری وینس کی اپنی ایک پہچان ہے، ان کا بھارتی اقدار اور ثقافت سے گہرا تعلق ہے۔

JD Vance has a special connection with India
جے ڈی وینس اپنی اہلیہ اوشا چلوکوری کے ساتھ (AP PHOTO)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 16, 2024, 4:40 PM IST

واشنگٹن: امریکی صدارتی انتخاب 2024 میں ریپبلکن پارٹی سے صدارتی امیدوار سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جے ڈی وینس کو اپنا نائب صدارتی امیدوار مقرر کردیا ہے۔ جس میں وینس کی نوجوانی، تنوع اور ان کی بھارتی نژاد بیوی اوشا کی بھارت اور امریکہ کے درمیان تعلقات کو بڑھانے کی صلاحیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

جے ڈی وینس کی اہلیہ اوشا چلوکوری وینس بھارتی نژاد ہیں۔ وہ بھارتی اقدار اور ثقافت سے گہرا تعلق بھی رکھتی ہے۔ اوشا کے والدین کا تعلق آندھرا پردیش سے ہے، جو دہائیوں قبل امریکہ ہجرت کر گئے تھے۔ امریکہ میں پیدا اور پرورش پانے والی، اوشا کا تعلیمی پس منظر متاثر کن ہے، انھوں نے اعلیٰ ترین امریکی اداروں سے گریجویشن کیا ہے۔

اوشا چلوکوری وینس کی تعلیم

نیویارک ٹائمز کے مطابق، انہوں نے ییل یونیورسٹی سے تاریخ میں بیچلر کی ڈگری اور کیمبرج یونیورسٹی سے فلسفے میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ہے۔ اوشا چلوکوری نے قانون کے شعبے میں ایک ممتاز کیریئر بنایا ہے۔ وہ سپریم کورٹ کے جسٹس جان رابرٹس اور بریٹ کیوانا کے لیے بھی کام کر چکی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوشا کی پرائمری تعلیم کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو کے نواحی علاقے میں ہوئی۔

اوشا کی تعلیمی کامیابیوں میں Yale Journal of Law and Technology کے مینیجنگ ایڈیٹر اور Yale Law Journal کے ایگزیکٹو ڈیولپمنٹ ایڈیٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔ ییل میں چار سال کی غیر نصابی سرگرمی کے بعد، اوشا نے گیٹس فیلو کے طور پر کیمبرج میں اپنی تعلیم جاری رکھی۔ جہاں وہ بائیں بازو اور لبرل گروپوں سے وابستہ رہیں۔ وہ 2014 میں رجسٹرڈ ڈیموکریٹ تھیں۔

اوشا چلوکوری کا بھارتی اقدار اور ثقافت سے گہرا تعلق

نیویارک ٹائمز کے مطابق اوشا اور جے ڈی وینس کی پہلی ملاقات ییل لا اسکول میں ہوئی تھی اور 2014 میں، دونوں نے کینٹکی میں ایک ہندو پجاری کی موجودگی میں ہندو رسم و رواج کے مطابق شادی کی۔ اوشا اور جے ڈی کے تین بچے ہیں۔

اوشا وینس نے اپنے شوہر کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انھوں نے وینس کو دیہی سفید فام امریکہ میں سماجی زوال کے بارے میں اپنے خیالات کو منظم کرنے میں مدد کی۔ جس نے انہیں اپنی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی خودنوشت 'Hillbilly Elegy' لکھنے کی ترغیب دی۔ اس کتاب کو 2020 میں رون ہاورڈ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں ڈھالا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

کون ہیں جے ڈی وینس جنھیں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا نائب صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.