ETV Bharat / international

ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی یو ایس سکریٹ سروس پر برہم، کیا سابق صدر کی سکیورٹی بڑھائی جائے گی یا نہیں - Trump rally shooting

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جان لیوا حملے کے بعد ان کے حامیوں میں زبردست غصہ پایا جا رہا ہے۔ ٹرمپ کے حامیوں نے سابق امریکی صدر کی حیثیت سے ٹرمپ کی سکیورٹی کی ذمہ دار یو ایس سکریٹ سروس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایکس کے مالک ارب پتی ایلون مسک نے ایجنسی کی قیادت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کر دیا۔

Donald Trump Followers Fury on US Secret Service
ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی یو ایس سکریٹ سروس پر برہم (AP PHOTO)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 14, 2024, 4:43 PM IST

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جان لیوا حملے کے بعد ان کی حفاظتی حصار پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی سکیورٹی پر نظرثانی کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔ صدر کی سکیورٹی ٹیم میں خدمات انجام دینے والے سابق سکریٹ سروس ایجنٹ جوزف لاسورسا نے کہا کہ حملے کی وجہ سے ٹرمپ کی سکیورٹی کا جائزہ لیا جائے گا، پھر اس کے بعد انہیں موجودہ صدر کی طرح ہی سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

سکریٹ سروس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے حال ہی میں ٹرمپ کے سکیورٹی سسٹم میں حفاظتی حصار میں نئے وسائل کو شامل کیا ہے، لیکن مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

سکیورٹی سروسز میں کام کرنے والے ایک ریٹائرڈ ایجنٹ نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر رساں ادارہ رائٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کا ہر سطح پر جائزہ ہونا چاہیے۔ سابق ایجنٹ نے کہا کہ صورتحال کی سنگینی مستقبل میں ایسی ناکامیوں کو روکنے اور ہر سطح پر احتساب کو یقینی بنانے کے لیے مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریپبلکن قانون سازوں نے کہا کہ وہ اس بارے میں فوری تحقیقات شروع کریں گے کہ کس طرح ایک شخص خفیہ سروس کے ایجنٹوں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوا اور عمارت کی چھت پر چڑھ گیا۔

امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے کہا کہ چیمبر کا ایک پینل جلد ہی سکریٹ سروس، محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی اور ایف بی آئی کے حکام کو سماعت کے لیے طلب کرے گا۔

اس کے علاوہ ہفتے کی رات پنسلوانیا میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ کی خبر کے بعد حامیوں اور ناقدین نے حیرت کا اظہار کیا۔ سکریٹ سروس کے ایک سابق ایجنٹ نے الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے کے بعد ٹرمپ کو موجودہ صدر جیسی سکیورٹی ملنے کی امید ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جان لیوا حملہ کرنے والے کی شناخت ہوگئی

ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلی میں چلی گولی، بال بال بچے سابق امریکی صدر

گولی میرے کان کے اوپری حصے میں گھس گئی: ڈونلڈ ٹرمپ

ٹرمپ پر جان لیوا حملہ: پی ایم مودی اور راہل گاندھی کا اظہار تشویش، کہا 'حملے سے فکر مند ہوں'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.