ETV Bharat / international

اقوام متحدہ کی غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا - ceasefire in Gaza

Ceasefire in Gaza اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں عرب گروپ کی جانب سے غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والی قرارداد کو اسرائیل کے سب سے بڑے اور مضبوط اتحادی نے ویٹو کر دیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By AP (Associated Press)

Published : Feb 21, 2024, 7:22 AM IST

Updated : Feb 21, 2024, 8:54 AM IST

اقوام متحدہ: امریکہ نے منگل کے روز عرب ممالک سمیت دیگر ممالک کی جانب سے بھی وسیع پیمانے پر حمایت یافتہ اقوام متحدہ کی قرارداد کو ویٹو کر دیا۔ قرارداد میں غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس میں کہا گیا تھا کہ مغوی یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر ہونے والے مذاکرات میں مداخلت کی جائے گی۔

15 رکنی سلامتی کونسل میں قرارداد کے حق میں 13 جبکہ مخالفت میں ایک ووٹ ڈالا گیا۔ اس ووٹنگ میں برطانیہ نے حصہ نہیں لیا۔ اس ووٹنگ سے جنگ کے خاتمے کے لیے دنیا بھر کے ممالک کے حمایت کی عکاسی ہوئی۔

یہ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والی سلامتی کونسل کی قرارداد تھی جس کو امریکہ نے ویٹو کر دیا۔ یہ قرارداد امریکہ کی اس حریف قرارداد کے ایک دن بعد پیش کی گئی جس میں امریکہ نے تمام یرغمالیوں کی رہائی سے منسلک عارضی جنگ بندی کی حمایت کی ہے۔

عملی طور پر امریکہ سمیت کونسل کے ہر رکن نے غزہ کے جنوبی شہر رفح میں اسرائیل کی جانب سے فوجی کارروائی کے منصوبے کی مکالفت کی اور وہاں آنے والی تباہی پر تشویش کا اظہار کیا۔ رفح میں تقریباً 15 لاکھ فلسطینیوں نے جنگ سے بچنے کے لیے پناہ حاصل کی ہے۔

ووٹنگ سے قبل، الجزائر کے اقوام متحدہ کے سفیر، کونسل میں عرب نمائندے، امر بیندجمہ نے کہا: "اس مسودہ قرارداد کے حق میں ووٹ فلسطینیوں کے حق زندگی کی حمایت ہے۔ اس کے برعکس، اس کے خلاف ووٹ دینے کا مطلب وحشیانہ تشدد کی توثیق ہے۔"

امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے یہ کہتے ہوئے جواب دیا کہ امریکہ فوری کارروائی کی خواہش کو سمجھتا ہے لیکن اس کا خیال ہے کہ یہ قرارداد یرغمالیوں کے معاہدے پر جاری حساس مذاکرات پر منفی اثر ڈالے گی اور کم از کم چھ ہفتوں تک لڑائی میں وقفہ ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو، ہم زیادہ دیرپا امن قائم کرنے کے لیے وقت نکال سکتے ہیں،"

امریکہ نے منگل کے روز عرب ممالک سمیت دیگر ممالک کی جانب سے بھی وسیع پیمانے پر حمایت یافتہ اقوام متحدہ کی قرارداد کو ویٹو کر دیا۔۔(Photo: AP)

انہوں نے کہا، "مجوزہ امریکی قرارداد، وہ کرے گی جو یہ متن نہیں کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ کی قرارداد حماس پر دباؤ ڈالے گی کہ وہ یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کو تسلیم کرتے ہوئے ایک ایسے وقفے کو محفوظ بنانے میں مدد کرے جس سے انسانی امداد کو فلسطینی شہریوں تک پہنچنے کی اجازت دی جائے۔"

غزہ میں  290000 سے زائد فلسطینی جاں بحق۔۔۔۔  (Photo: AP)

انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ عرب مسودے میں یرغمالیوں کی رہائی کو جنگ بندی سے نہیں جوڑا گیا، جس سے حماس کو کسی کارروائی کی ضرورت کے بغیر لڑائی روک دی جائے گی۔ اس کا مطلب یہ ہوگا کہ "لڑائی جاری رہتی کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ یرغمالیوں کی رہائی کے بغیر جنگ بندی نہیں ہوگی۔"

اسرائیل کے اقوام متحدہ کے سفیر گیلاد اردان نے کہا کہ سیز فائر کا لفظ سلامتی کونسل، جنرل اسمبلی اور اقوام متحدہ کے حکام استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے اسے "ایک مضحکہ خیز تصور قرار دیا اور خبردار کیا کہ غزہ میں جنگ بندی حماس کو دوبارہ مسلح اور دوبارہ منظم کرنے کے قابل بنائے گی۔

اسرائیل کے اقوام متحدہ کے سفیر گیلاد اردان۔۔۔۔ (Photo: AP)

اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر ریاض منصور نے کہا کہ "اس ویٹو کے ذریعے اسرائیل کو آج قتل و غارت گری کو جاری رکھنے کا پیغام دیا گیا ہے۔" انہوں نے خبردار کیا کہ جنگ جاری رہی تو مزید بچے مارے جائیں گے اور یتیم ہو جائیں گے، مزید بچے بھوک، سردی اور بیماری سے مریں گے، مزید خاندانوں کو مزید جبری بے گھر ہونے کا خطرہ ہو گا، اور غزہ کی پوری 2.3 ملین آبادی خوراک، پانی، ادویات اور رہائش کے بغیر زندگی گزارنے پر مجبور ہو جائے گی۔ ریاض منصور نے اسرائیل کے قریبی اتحادی، امریکہ کو ایک سخت تنقیدی پیغام بھی دیا۔

اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر ریاض منصور۔۔۔۔  (Photo: AP)

22 ملکی عرب گروپ اپنی قرارداد کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں لے جا سکتا ہے، جس میں اقوام متحدہ کے تمام 193 رکن ممالک شامل ہیں، جہاں اس کی منظوری یقینی ہے۔ لیکن سلامتی کونسل کی قراردادوں کے برعکس اسمبلی کی قراردادیں قانونی طور پر پابند نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Feb 21, 2024, 8:54 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.