ETV Bharat / international

سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد پر آج ووٹنگ - Gaza ceasefire - GAZA CEASEFIRE

Arab League Appeal for Truce عرب ممالک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین سے ہفتے کے روز غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 23, 2024, 4:16 PM IST

اقوام متحدہ: عرب ممالک کے گروپ نے اپنے بیان میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیں جس کا مسودہ غیر مستقل ارکان نے تیار کیا ہے۔

عرب لیگ نے جمعہ کے روز کہا کہ"عرب گروپ سلامتی کونسل کے تمام اراکین سے اپیل کرتا ہے کہ وہ منتخب اراکین کی طرف سے پیش کی جانے والی قرارداد کے حق میں ووٹ دیں، جس پر 23 مارچ 2024 بروز ہفتہ ووٹنگ ہونے والی ہے، تاکہ کونسل ایک آواز میں بات کرسکے اور اس سنگین صورتحال سے نمٹنے کے لیے بلا تاخیر کارروائی کی اجازت دی جا سکے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ عرب گروپ اسلامی مقدس مہینے رمضان کے دوران غزہ میں فوری طور پر خونریزی بند کرنے کا بھی مطالبہ کرتا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیرمستقل اراکین نے غزہ میں جنگ بندی کے مطالبے کی قرارداد کا مسودہ تیار کیا ہے جس پر آج (23 مارچ) کو ووٹنگ ہوگی۔

قبل ازیں جمعے کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ سے متعلق امریکہ کی تیار کردہ قرارداد پر ووٹنگ کی تھی جسے روس اور چین نے ویٹو کردیا تھا اور الجزائر نے بھی اس کے خلاف ووٹ دیا تھا۔ تینوں ممالک نے کہا کہ قرار داد میں جنگ بندی کا مطالبہ ناکافی تھا۔

اقوام متحدہ میں روس کے سفیر واسیلی نیبنزیا نے کہا کہ روس جنگ بندی کی ایسی کسی بھی کال کو برداشت نہیں کرے گا جس کا کوئی نتیجہ نہ ہو۔ نیبنزیا نے جنگ بندی کی مسودہ قرارداد کو امریکہ کا گھوٹالہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس میں جنگ بندی سے کسی مثبت حل کی یقین دہانی نہیں کرائی گئی ہے اور اس میں صرف مغویہ افراد کے لیے مطالبات پیش کیے گئے ہيں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.