حیدرآباد: تلنگانہ کا ایک طالب علم 2 مئی سے امریکہ کے شکاگو میں لاپتہ ہے، جس سے اس کے خاندان پریشان ہے۔ شکاگو میں بھارت کے قونصل خانے نے سوشل میڈیا پر کہا کہ یہ تشویش کی بات ہے کہ بھارتی طالب علم روپیش چندر چنتاکنڈی کو 2 مئی سے نہیں دیکھا گیا۔ ہم اس کی معلومات کے لیے پولیس اور غیر ملکی بھارتیوں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ روپیش کا سراغ بہت جلد معلوم ہو جائے گا،"۔
روپیش، جس کا تعلق تلنگانہ سے ہے، فی الحال کنکورڈیا یونیورسٹی، وسکونسن میں اپنی ماسٹر ڈگری کے حصول کے لیے زیر تعلیم ہیں۔گھر والوں کو اس کی گمشدگی کا علم ہوا تو وہ پریشان ہوگئے۔انہوں نے بھارت کی وزارت خارجہ اور یونائیٹڈ اسٹیٹس آف امریکہ کے سفارتخانے سے ان کے بیٹے کے ٹھکانے کا پتہ لگانے کی درخواست کی ہے۔
واضح رہے کہ اس سال کے آغاز سے ہی امریکہ میں ایسے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں۔کئی بھارتی اور بھارتی نژاد طلباء پہلے ہی حملوں اور اغوا جیسے واقعات میں اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ ان میں تیلگو ریاستوں کے لوگ بھی شامل ہیں۔ امریکہ نے ان واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ امریکہ نے کہا کہ وہ اپنی سرزمین پر غیر ملکی طلباء کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی یونیورسٹی میں فلسطین کے حق میں مظاہرہ، بھارتی نژاد طالبہ گرفتار