ETV Bharat / international

سڑک حادثے میں سری لنکا کے وزیر مملکت اور پولس افسر کی موت

Sri Lanka Accident: سری لنکا میں ہوئے ایک سڑک حادثے میں سری لنکا کے وزیر مملکت سنتھ نشانتھ اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ نشانتھ کی جیپ ایک کنٹینر سے ٹکرا گئی تھی۔

Sri Lankan minister of state and police officer killed in road accident

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 25, 2024, 10:49 AM IST

کولمبو: سری لنکا میں جمعرات کے روز پانی کی فراہمی کے وزیر مملکت سنتھ نشانتھ اور ایک پولیس افسر کی کولمبو-کاتونائیکے ایکسپریس وے پر سڑک حادثے میں موت ہو گئی۔ پولس نے بتایا کہ ایکسپریس وے کے کنڈانہ پولس ڈویژن میں مقامی وقت کے مطابق سویرے 2 بجے وزیر موصوف کی گاڑی ایک کنٹینر ٹرک سے ٹکرا گئی۔

پولس کے مطابق ریاستی وزیر اور پولس افسر اسپتال میں داخل ہونے کے بعد دم توڑ گئے اور ان کی گاڑی کا ڈرائیور زیر علاج ہے۔ ریاستی وزیر سنتھ نشانتھ جیپ میں سفر کر رہے تھے۔ ان کی جیپ کاتو نائیکے سے کولمبو کی طرف جارہی تھی ایک کنٹینر گاڑی سے ٹکرا گئی جو اسی سمت چل رہی تھی اور پھر سڑک کی حفاظتی باڑ سے ٹکرا گئی۔

جو جیپ حادثہ کا شکار ہوئی اس میں ریاستی وزیر سنتھ نشانتھ کے علاوہ ایک پولیس کانسٹیبل، ان کے سیکورٹی اہلکار جیا کوڈی سوار تھے۔ حادثہ میں جیپ کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا اور انہیں راگاما اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہاراشٹر کے احمدنگر میں سڑک حادثہ، چھ افراد ہلاک

پولیس نے بتایا کہ ریاستی وزیر اور پولیس کانسٹیبل اسپتال میں داخل ہوتے ہی دم توڑ گئے اور ڈرائیور شدید زخمی ہے جس کا علاج راگاما اسپتال میں کیا جا رہا ہے۔ حادثہ کیسے ہوا اور اس کی وجوہات کیا تھیں، کنڈہ پولیس اس کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.