ETV Bharat / international

آئی سی جے اسرائیل کو رفح میں فوجی کارروائی سے روکے: جنوبی افریقہ - غزہ جنگ

مصر کی سرحد پر واقع غزہ کے جنوبی شہر رفح میں اسرائیل کے زمینی کارروائی کے منصوبے کے خلاف جنوبی افریقہ نے آئی سی جے میں ایک فوری درخواست دائر کرتے ہوئے اسرائیل کو رفح میں فوجی کارروائی سے روکنے کے احکامات جاری کرنے کی اپیل کی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By AP (Associated Press)

Published : Feb 14, 2024, 7:25 AM IST

Updated : Feb 14, 2024, 7:57 AM IST

کیپ ٹاؤن، جنوبی افریقہ: جنوبی افریقہ کی حکومت نے منگل کو کہا کہ اس نے اقوام متحدہ کی بین الاقوامی عدالت انصاف میں ایک فوری درخواست دائر کی ہے تاکہ اس بات پر غور کیا جائے کہ آیا جنوبی غزہ کے شہر رفح کو نشانہ بنانے والی اسرائیل کی فوجی کارروائی عدالت کے دیے گئے عارضی احکامات کی خلاف ورزی ہے۔

جنوبی افریقہ نے کہا کہ اس نے عدالت سے پوچھا ہے کہ آیا 1.4 ملین فلسطینیوں کی پناہ گاہ رفح پر اسرائیل کے حملے، اور اس شہر پر زمینی حملہ کرنے کا ارادہ اقوام متحدہ کے نسل کشی کنونشن اور گزشتہ ماہ اسرائیل پر نسل کشی کا الزام لگانے والے کیس میں عدالت کی طرف سے دیے گئے ابتدائی احکامات دونوں کی خلاف ورزی ہے۔

رفح مصر کی سرحد پر ہے، قاہرہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی نصف سے زیادہ آبادی پر مشتمل شہر پر حملہ حالات کو مزید ابتر کر دے گا۔

جنوبی افریقہ کی حکومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ رفح "غزہ میں زندہ بچ جانے والے لوگوں کی آخری پناہ گاہ ہے۔" اس نے اقوام متحدہ کی اعلیٰ عدالت سے کہا کہ وہ اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے اضافی ابتدائی احکامات جاری کرنے پر غور کرے جس میں اسرائیل کو رفح میں ہلاکتوں اور تباہی کو روکنے کے لیے کہا جائے۔

جنوبی افریقہ نے پہلے ہی الزام لگایا تھا کہ اسرائیل غزہ میں حماس کے عسکریت پسند گروپ کے خلاف اپنی جنگ میں فلسطینی عوام کی نسل کشی کر رہا ہے اور دسمبر میں عالمی عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا۔ جنوبی افریقہ نے عدالت سے اسرائیل کی طرف سے جنگ بندی کا حکم دیے جانے کا مطالبہ کیا تھا لیکن ججوں نے ایسا نہیں کیا۔

اپنی نئی درخواست میں، جنوبی افریقہ کی حکومت نے اس بات پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے کہ رفح میں اسرائیل کی بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی سے مزید بڑے پیمانے پر ہلاکتیں، نقصان اور تباہی ہو گی۔

جنوبی افریقہ نے کہا کہ وہ غزہ میں روزانہ ہونے والی ہلاکتوں کی روشنی میں اس معاملے کو فوری طور پر نمٹانے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

منگل کی رات، عدالت نے ایکس پر ایک پیغام میں تصدیق کی کہ اسے جنوبی افریقہ کی نئی درخواست موصول ہوئی ہے۔ اس نے مزید تبصرہ نہیں کیا۔ اگر عدالت مزید عارضی اقدامات کی درخواست پر ایک اور سماعت کرنے کا فیصلہ کرتی ہے، تو امکان ہے کہ وہ آئیدہ ہفتوں کے اندر فیصلہ دے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Feb 14, 2024, 7:57 AM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.