ETV Bharat / international

افغانستان میں سڑک حادثے میں 21 افراد ہلاک

افغانستان کے ہلمند صوبے میں ایک دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک مسافر، ٹینکر اور بائیک کے درمیان تصادم کے باعث 21 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

road accident
road accident
author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 17, 2024, 1:56 PM IST

قندھار: افغانستان کے ہلمند صوبے میں اتوار کو ایک سڑک حادثے میں کم از کم 21 افراد ہلاک اور 11 دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ اطلاع صوبائی حکومت کے ترجمان مولوی محمد قاسم ریاض نے دی ہے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ حادثہ آج صبح ضلع گریشک میں اس وقت پیش آیا جب ہرات جانے والی مسافر بس ایک ٹینکر اور ایک موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔ اس کے بعد بس الٹ گئی اور اس میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے 21 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ حادثے کی وجہ لاپرواہی سے ڈرائیونگ ہوسکتی ہے۔ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ دریں اثناء سرکاری خبر رساں ایجنسی بختر نے حادثے میں 21 افراد کی ہلاکت اور 38 زخمیوں کی تعداد بتائی ہے۔ ٹریفک پولیس کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کے مطابق افغانستان میں گزشتہ 10 ماہ کے دوران سڑک حادثات کے باعث 1600 سے زائد افراد ہلاک اور 4000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ دنیا بھر میں سڑک حادثات عموما تیز رفتاری، لاپرواہی اور نشہ کی حالت میں گاڑیاں چلانے کے باعث پیش آتے ہیں۔ جن میں ہزاروں افراد ہلاک ہوتے ہیں۔ جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہوتے ہیں۔ اور کئی خاندان اپنے پیاروں کو کھو دیتے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.