ETV Bharat / international

القسام بریگیڈز کے ہاتھوں جنوبی غزہ میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک - Al Qassam Brigades

author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 7, 2024, 10:53 AM IST

حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقوں میں کارروائیاں کرکے متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

Al Qassam Brigades
Al Qassam Brigades

غزہ: حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے کہا کہ اس کے ارکان نے غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقوں میں کارروائیاں کرکے متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ القسام بریگیڈز نے بتایا کہ ان کے ارکان نے 3 مرکاوا ٹینکوں کو "ال یاسین 105" گولوں سے نشانہ بنایا ہے۔ جیسے ہی اسرائیلی ریسکیو فورسز اس جگہ کی طرف بڑھیں اور پہلے سے تیار شدہ بارودی سرنگ کے جال میں پہنچیں تو انہیں 3 دھماکوں سے نشانہ بنایا گیا۔

العربیہ کے مطابق القسام نے کہا کارروائی کرنے والے اس کے ارکان نے 6 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت اور متعدد دیگر افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ یہ حملہ خان یونس کے علاقے مشرقی الزنہ میں کیا گیا۔ بریگیڈز نے مزید کہا کہ ان کے ارکان نے تصدیق کی ہے کہ واپسی پر انہوں نے ایک اور مرکاوا ٹینک کو "ال یاسین 105" گولوں سے نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فٹ فورس کے ارکان کو بھی ایک اینٹی پرسنل ڈیوائس سے نشانہ بنایا۔ یہ فوجی امل کالونی میں اپنے ہلاک ارکان اور زخمیوں کو لینے پہنچے تھے۔ فوجی ہیلی کاپٹر سے اتر کر قریب پہنچے تو ان پر حملہ کردیا گیا۔ القسام بریگیڈز نے یہ بھی کہا کہ اس کے ارکان نے امل کالونی میں ایک "ٹنڈوم" میزائل کے ذریعے صفر کے فاصلے سے 5 فوجیوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔ اس دوران ایک فوجی گاڑی کو بھی تباہ کیا گیا۔

وہیں دوسری جانب لبنانی حزب اللہ گروپ نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ اس نے سرحد پر اسرائیلی فوجیوں کے ایک اجتماع کو ایک ایسے وقت میں نشانہ بنایا جب اسرائیلی فوج نے سائرن بجانے کا اعلان کیا۔ دوسری جانب العربیہ کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی لبنان میں عیتا الشعب پر اسرائیلی فوج نے بھی حملہ کیا ہے۔ العربیہ کے مطابق حزب اللہ کے ایک بیان میں کہا گیا کہ ہفتہ کی سہ پہر اس کے ارکان نے شتولا بیرک کے آس پاس اسرائیلی فوجیوں کے ایک اجتماع کو میزائل ہتھیاروں سے براہ راست نشانہ بنایا۔

اس سے پہلے اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے رات کے وقت لبنان سے شمالی اسرائیل میں شتولا کے علاقے تک پانچ شوٹنگ اور میزائل حملے کئے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ فوج نے مزید کہا کہ اس کے فوجیوں نے جواب میں میزائل لانچ کے ذریعہ پر بمباری کی ہے۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس کے طیاروں نے جنوبی لبنان میں عیتا الشعب، ارنون اور طیر حرفہ کے علاقوں میں حزب اللہ کے متعدد انفراسٹرکچر پر بمباری کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا عزم، القسام بریگیڈ کے سربراہ کو ہلاک کرنا ہمارا اصل ہدف

ایک روز قبل حزب اللہ نے اسرائیلی حملوں میں اپنے چار ارکان کے جاں بحق ہونے کا اعلان کیا تھا۔ امل موومنٹ نے اسرائیلی بمباری میں اپنے تین ارکان کی موت کا اعلان کیا تھا۔ 7 اکتوبر کو غزہ میں جنگ شروع ہونے کے اگلے روز سے لبنان اور اسرائیل کے مابین بھی فائرنگ اور بمباری کا تبادلہ جاری ہے۔ اسرائیلی حملوں کے باعث لبنان میں 405 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ان مرنیوالوں میں حزب اللہ کے 260، امل موومنٹ کے 17، حماس اور تحریک اسلامی جہاد کے 33 ارکان بھی شامل ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.