ETV Bharat / international

بچوں کے ساتھ حج و عمرہ کرنے والوں کیلئے گائیڈ لائنز جاری - سعودی عرب

حرمین شریفین میں حج وعمرہ ادا کرنے والوں کی بھیڑ کو کنٹرول کرنے اور احسن طریقے سے تمام ارکان کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ وقتاً فوقتاً رہنما ہدایات جاری کرتی رہتی ہے جبکہ قوانین میں ترمیم بھی کی جاتی ہے۔

Etv Bharat
بچوں کے ساتھ حج و عمرہ کرنے والوں کیلئے گائیڈ لائنز جاری
author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 27, 2024, 10:16 PM IST

ریاض: سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے بچوں کے ہمراہ حج و عمرہ کا فریضہ ادا کرونے والے افراد کیلئے گائیڈ لائنس جاری کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حرمین شریفین میں حج وعمرہ ادا کرنے والوں کی بھیڑ کو کنٹرول کرنے اور احسن طریقے سے تمام ارکان کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ وقتاً فوقتاً رہنما ہدایات جاری کرتی رہتی ہے جبکہ قوانین میں ترمیم بھی کی جاتی ہے۔

وزارت حج و عمرہ نے بچوں کو سعودی عرب ساتھ لانے والے والدین کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری کرتے ہوئے ان سے تمام قوانین پر عمل کرنے کی درخواست کی ہے۔ جاری کردہ گائیڈ لائنز کے تحت وزارت حج و عمرہ نے بچوں کو اپنے ساتھ لانے والے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے بچے احاطہ حرم میں امن و امان برقرار رکھیں۔

والدین سے کہا گیا ہے کہ عمرہ کے دوران جب بچے اسکلیٹر کا استعمال کریں تو والدین ان کے ساتھ رہیں نیز ضرورت پڑنے پر حفاظت پر مامور اہلکاروں کی مدد بھی لی جاسکتی ہے۔ واضح رہے کہ حج و عمرہ کے لیے درخواست گزاروں کو سب سے پہلے رجسٹریشن کروانا ہوتی ہے جس کے بعد انھیں کچھ ضروری اصولوں پر عمل بھی کرنا ہوتا ہے۔

اس سے قبل سعودی عرب نے عازمین حج اور وہاں مقیم لوگوں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر کسی شخص نے بغیر اجازت حج کی ادائیگی کی تو اس پر50 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا تھا کہ اگر کوئی عازم حج و عمرہ سے متعلق کسی قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا جاتا ہے تو اس کے لیے 6 ماہ قید کی سزا ہوگی۔

زائرین مسجد نبویؐ کے لیے 4 اہم ہدایات

اس کے علاوہ سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے مسجد نبویﷺ کی زیارت کے لیے آنے والے زائرین کے لئے 4 اہم ہدایات جاری کی ہیں۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت حج و عمرہ کا اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہنا تھا کہ مسجد نبویﷺ آنے والے زائرین زیادہ سے زیادہ عبادت میں خود کو مصروف رکھیں اور اپنا قیمتی وقت دنیاوی باتوں میں برباد نہ کریں۔

وزارت حج و عمرہ کا زائرین کو مشورہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ مسجد نبویﷺ کی صفائی کا خاص خیال رکھیں کیونکہ یہاں تمام انتظامات آپ کے لیے ہیں تاکہ آپ یکسوئی کے ساتھ عبادت کرسکیں۔

وزارت حج وعمرہ کے مطابق آپ کا مسجد نبویﷺ میں ہونا ایک قیمتی موقع ہے اسے ضائع نہ ہونے دیں، اس جگہ کی اہمیت کا اندازہ کرتے ہوئے خود بھی پرسکون انداز میں عبادت کریں اور دوسروں کے لیے بھی پریشانی کا باعث نہ بنیں۔

وزارت حج وعمرہ کا مزید کہنا تھا کہ سب سے اہم یہ کہ مسجد نبویﷺ پہنچنے پرسیکیورٹی اہلکاروں اور دیگر اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور ان کی باتوں پر عمل کریں کیونکہ اس طرح آپ تکالیف سے بچ جائیں گے اوراطمینان سے عبادت کے امور انجام دے سکیں گے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.