ETV Bharat / international

یوکرینی جنگی قیدیوں کو لے جانے والا روسی فوجی طیارہ یوکرین کے قریب گر کر تباہ

Russian Plane Crash یوکرینی قیدیوں لے جانے والا ایک روسی فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ یوکرین کے بلغراد علاقے کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ جس میں عملے کے چھ ارکان سمیت 74 افراد ہلاک ہو گئے۔ روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ طیارہ میں 65 یوکرینی جنگی قیدی، چھ عملہ اور ان کے ساتھ تین دیگر افراد سوار تھے۔

Russian Transport Plane Crashes Near Ukraine With 65 Ukrainian POWs On Board
یوکرینی جنگی قیدیوں کو لے جانے والا روسی فوجی طیارہ یوکرین کے قریب گر کر تباہ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 24, 2024, 5:09 PM IST

Updated : Jan 24, 2024, 7:24 PM IST

ماسکو: روس کا ایک فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ جس میں 65 یوکرینی جنگی قیدی، چھ عملہ اور ان کے ساتھ تین افراد سوار تھے، بدھ کی صبح یوکرین کے قریب روس کے بلغراد علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ جس کے نتیجے میں تمام افراد ہلاک ہوگئے۔ روس کی وزارت دفاع نے اس کی اطلاع دی۔ ابھی تک فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ حادثے کی وجہ کیا رہی ہے۔

وزارت دفاع نے کہا کہ حکام حادثے کی وجہ کی تحقیقات کر رہے ہیں، اور ایک خصوصی فوجی کمیشن جائے حادثہ پر جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق طیارے میں 65 یوکرینی فوجی قیدی سوار تھے جنہیں تبادلے کے لیے بلغراد کے علاقے میں لے جایا جا رہا تھا۔ یوکرین کے جنرل اسٹاف نے کہا کہ طیارہ روس کےایس - 300 فضائی دفاعی نظام کے لیے میزائل لے جا رہا تھا۔ اس میں جنگی قیدیوں کا کوئی ذکر نہیں تھا۔

اس سے قبل یوکرین کے بعض میڈیا نے خبر دی تھی کہ یوکرینی فورسز نے ایک روسی فوجی طیارے کو مار گرایا تھا تاہم بعد میں ان اطلاعات کو ہٹا دیا گیا تھا۔ بلغراد کے علاقائی گورنر ویاچیسلاؤ گلادکوف نے کہا کہ وہ اس واقعے سے باخبر ہیں، لیکن انہوں نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے کے قریب بلغراد کے شمال مشرق میں یابلونووو کے قریب دھماکے کے بعد ایک طیارہ گرتے ہوئے نظر آرہا ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والا فوجی طیارہ سوویت ڈیزائن کردہ ایک فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ ہے جو فوجیوں، کارگو، فوجی سازوسامان اور ہتھیاروں کو لے جانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

Last Updated : Jan 24, 2024, 7:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.