ETV Bharat / international

پاکستان میں 23 افراد کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کر دیا گیا - QUETTA PAKISTAN ATTACK

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 26, 2024, 11:34 AM IST

یہ حملہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع موسی خیل میں پیر کی صبح پیش آیا، جہاں سکیورٹی فورسز فرقہ وارانہ، نسلی اور علیحدگی پسند تشدد سے نبرد آزما ہے۔

QUETTA PAKISTAN ATTACK
پاکستان کے کوئٹہ میں حملہ (Photo: AP)

کوئٹہ: مسلح افراد نے پیر کو جنوب مغربی پاکستان میں کم از کم 22 افراد کو گاڑیوں سے زبردستی اتار کر گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ یہ حملہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع موسی خیل میں پیر کی صبح پیش آیا، جہاں سکیورٹی فورسز فرقہ وارانہ، نسلی اور علیحدگی پسند تشدد سے نبرد آزما ہے۔

اس حوالے سے موسیٰ خیل کے ایک سینئر اہلکار نجیب اللہ کاکڑ نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ عسکریت پسندوں کے ایک گروپ نے پنجاب اور بلوچستان سے ملانے والی شاہراہ پر بسوں، ٹرکوں کو روک کر کم از کم 22 افراد کو ہلاک کع دیا اور 5 زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عسکریت پسندوں نے پنجاب سے جانے اور آنے والی گاڑیوں کا معائنہ کیا اور پنجاب سے آنے والے افراد کو شناخت کر کے گولی مار دی۔

انہوں نے کہا کہ اس حملے میں 19 پنجابی اور 3 بلوچ کے رہنے والے افراد مارے گئے جن میں زیادہ تر پنجابی مزدور تھے۔ ضلع کے ایک اور سینئر اہلکار حمید زہری نے اے ایف پی کو ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اس واقعے کے پیچھے بی ایل اے (بلوچ لبریشن آرمی) کے عسکریت پسند ہیں۔ بلوچ لبریشن آرمی خطے میں سب سے زیادہ سرگرم عسکریت پسند علیحدگی پسند گروپ ہے۔ قابل ذکر ہے کہ قدرتی وسائل کی فراوانی کے باوجود بلوچستان پاکستان کا سب سے بڑا لیکن غریب ترین صوبہ ہے۔

اس حوالے سے بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے موسیٰ خیل کے واقعے کی کڑی مذمت کی اور کہا کہ موسیٰ خیل کا علاقہ ڈیرہ غازی خان سے ملتا ہے، جہاں چھوٹی شاہراؤں پر عموما اتنی زیادہ سکیورٹی نہیں ہوتی ہے، اس لیے عسکریت پسندوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر مسافروں کو قتل کیا۔

بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے موسیٰ خیل کےقریب عسکریت پسندی کے واقعے کی شدید مذمت کی اور ہلاک شدہ افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔ میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا موسیٰ خیل کے قریب عسکریت پسندوں نے معصوم افراد کو نشانہ بنایا ہے، عسکریت پسندوں اس کء لیے بخشا نہیں جائے گا، حکومت انہیں پکڑ کر سخت سزا دے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کا ایران کے خلاف فوجی آپریشن مرگ بر،سرمچار، 7 افراد ہلاک

پاکستان: پولیس کی گاڑی پر حملہ، پانچ ہلاک، 14 زخمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.