ETV Bharat / international

وزیراعظم مودی دورہ روس مکمل کرنے کے بعد آسٹریا کے لیے روانہ - PM Modi Austria Visit

وزیراعظم مودی روس کا دورہ مکمل کرنے کے بعد منگل کو آسٹریا کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مذید تقویت دینے کے علاوہ بھارت اور آسٹریا کے کاروبار میں اضافہ کرنا ہے

PM Modi Departs For Austria After Fruitful 2 day Visit To Russia
وزیراعظم مودی دورہ روس مکمل کرنے کے بعد آسٹریا کے لیے روانہ (ANI PHOTO)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 9, 2024, 9:40 PM IST

ماسکو: وزیراعظم نریندر مودی روس کے دو روزہ سرکاری دورے کے بعد منگل کو آسٹریا کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔ مودی کا دورہ آسٹریا ایک تاریخی دورہ ہے۔ کیونکہ 41 سال کے طویل عرصے کے بعد پہلی بار کوئی بھارتی وزیر اعظم آسٹریا کا دورہ کر رہا ہے۔

وزیراعظم مودی اس دورے کے دوران جمہوریہ آسٹریا کے صدر الیگزینڈر وان ڈیر بیلن اور آسٹریا کے چانسلر کارل نہمر سے ملاقات کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مذید تقویت دینے کے علاوہ بھارت اور آسٹریا کے کاروبار میں اضافہ کرنا ہے۔

اس سے قبل وزیر اعظم مودی نے روس کا اپنا اعلیٰ سطحی دورہ مکمل کیا جہاں انھوں نے صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ 22 ویں بھارت-روس سالانہ سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔

گزشتہ رات روسی صدر نے اپنی ہائش گاہ پر بھارتی وزیر اعظم کے لیے نجی عشائیہ کا اہتمام کیا تھا۔ اس بعد منگل کو دونوں رہنماوں دوطرفہ بات چیت بھی کی، جس میں یوکرین تنازعہ کا بھی ذکر کیا گیا۔ مودی نے پوتن سے کہا کہ یوکرین تنازعہ کا حل میدان جنگ میں ممکن نہیں ہے اور امن مذاکرات بموں، بندوقوں اور گولیوں کے درمیان کامیاب نہیں ہوتے۔

قبل ازیں صدر پوتن نے یوکرین کے بحران کا پرامن حل تلاش کرنے میں مدد کرنے کے لیے وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا۔ روس کے صدر نے وزیراعظم مودی کو باضابطہ طور پر ملک کے سب سے بڑے شہری اعزاز 'آرڈر آف سینٹ اینڈریو دی اپوسل' ایوارڈ سے بھی نوازا۔

یہ بھی پڑھیں

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے رہنما کا دنیا کے سب سے خونی مجرم کو گلے لگانا مایوس کن: یوکرینی صدر

پی ایم مودی سے پوتن کی ملاقات، عشائیہ میں دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت

یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد پہلی مرتبہ وزیراعظم مودی ماسکو پہنچے

وزیراعظم مودی کو روس کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز سے نوازا گیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.