ETV Bharat / international

برازیل میں مسافربردار طیارہ حادثے کا شکار، 62 افراد ہلاک - Brazil Plane crash

برازیل میں ایک مسافر بردار ہوائی جہاز حادثے کا شکار ہوگیا۔ اس میں عملے کے چار ارکان سمیت 62 افراد ہلاک ہو گئے۔ تاحال حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہیں۔

برازیل طیارہ حادثے کا شکار
برازیل طیارہ حادثے کا شکار (AP)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 10, 2024, 7:46 AM IST

ساؤ پاؤلو: برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں پیش آئے ایک خوفناک فضائی حادثے میں طیارے میں سوار تمام 62 افراد کے ہلاک ہو گئے۔ تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ حادثہ کیسے ہوا۔ برازیل کے صدر لوئس اناسیو لولا دا سلوا نے حادثے کی تصدیق کی ہے۔

سی این این نے یہ جانکاری برازیل کے شہری دفاع کے حوالے سے دی۔ رپورٹ کے مطابق طیارہ گرنے سے کئی مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔ سی این این کے مطابق، فلائٹ ریڈار 24 کے ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ یہ طیارہ کاسکاویل سے روانہ ہوا تھا اور ساؤ پاؤلو کی طرف جا رہا تھا۔ کچھ دیر بعد مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب اس کا سگنل اچانک بند ہوگیا۔

برازیل طیارہ حادثے کا شکار
برازیل طیارہ حادثے کا شکار (AP)

رپورٹ کے مطابق ایئرلائن نے ایک بیان میں کہا کہ حادثے کے وقت پرواز نمبر 2283 میں 58 مسافر کے علاوہ عملے کے چار ارکان سوار تھے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ 'ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ حادثہ کیسے پیش آیا۔' الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق برازیل کی فضائی کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ 62 افراد کو لے جانے والا طیارہ ساؤ پاؤلو شہر کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ایک بیان میں ایئر لائن نے کہا کہ اسے جہاز میں سوار افراد کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا ڈا سلوا نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ تمام مسافر ہلاک ہو چکے ہیں۔

انہوں نے اس بارے میں مزید معلومات نہیں دیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ 'انتہائی افسوسناک خبر۔ متاثرین کے اہل خانہ اور دوستوں سے میری گہری تعزیت۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے حادثے کی ویڈیو میں طیارے کو آسمان سے زمین پر گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیپال: ہیلی کاپٹر کے حادثے میں پانچ افراد ہلاک - Nepal helicopter crash

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.