ETV Bharat / international

غزہ میں عوام فاقہ کشی سے موت کے منہ میں جا ر ہے ہیں: عالمی ادارہ صحت - غزہ

ڈبلیو ایچ او نے ایکس پر لکھا کہ غزہ میں ہر کوئی بھوکا ہے، بہت سے لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔ متعدی بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں۔ بھوک لوگوں کی بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت کو کمزور کر دیتی ہے اور اس سے انسان موت کے منہ میں جا سکتے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 9, 2024, 5:29 PM IST

غزہ: عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں ہر کوئی بھوکا ہے، بہت سے لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔ مطلوبہ سطح پر خوراک فراہم نہ کی گئی تو مزید لوگ بیمار ی سے موت کے منہ میں جا سکتے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے ایکس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر غزہ میں بھوک اور بیماریوں کے بارے میں ایک پوسٹ جاری کی گئی۔

جس میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں ہر کوئی بھوکا ہے، بہت سے لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔ متعدی بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں۔ بھوک لوگوں کی بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت کو کمزورکر دیتی ہے اور اس سے انسان موت کے منہ میں جا سکتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ غزہ کے باشندوں کے مصائب کا خاتمہ ہونا چاہیے اور فوری جنگ بندی ہونی چاہیے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی کہا کہ غزہ میں اسرائیل کے حملے بہت مبالغہ آمیز تھے۔ غزہ میں بہت سے بے گناہ لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، یہ ختم ہونا چاہیے۔ وائٹ ہاوس میں براہ راست نشریات میں بائیڈن نے غزہ کی تازہ صورتحال اور امریکی انتظامیہ کے طور پر اس حوالے سے کیا کچھ کر سکنے کا ذکر کیا ہے۔

انہوں نے 7 اکتوبر کے حملوں کے بعد اسرائیل کے غزہ پر حملوں کے بارے میں کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ غزہ میں فوجی جواب حد سے بڑھ کر ہے۔ وہاں پر فاقہ کشی سے کئی معصوم انسان مر رہے ہیں۔ اس چیز کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں: زخمی اور بیمار فلسطینیوں کو علاج کے لیے دوسرے ممالک بھیجنے کی ضرورت: وزارت صحت غزہ

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.