ETV Bharat / international

پی ٹی آئی مخصوص نشستوں کی حقدار، الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار: پاکستان سپریم کورٹ - PAKISTAN RESERVED SEATS CASE

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 12, 2024, 6:56 AM IST

Updated : Jul 12, 2024, 2:28 PM IST

سپریم کورٹ نے عمران خان کی سیاسی جماعت پی ٹی آئی کو راحت دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے۔ اپنے فیصلے میں سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو ایک سیاسی جماعت قرار دیتے ہوئے انھیں مخصوص نشستیں دینے کا حکم بھی دے دیا ہے۔

پاکستان: سپریم کورٹ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس پر آج فیصلہ
پاکستان: سپریم کورٹ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس پر آج فیصلہ (Etv Bharat)

اسلام آباد: 9 جولائی کو سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق عرضداشت پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ آج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی والی سپریم کورٹ کی 13 رکنی فل کورٹ بینچ اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ جس میں پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں دینے کا حکم دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ 8 کی اکثریت کیا گیا ہے۔ یعنی کی آٹھ ججز نے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کے حق میں فیصلہ دیا جبکہ 5 ججز نے اس سے اختلاف کیا۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف اس فیصلے کے 15 روز میں اپنے مخصوص افراد کی نشستوں کے نام کی فہرست جمع کرائے۔ اس فیصلے کے بعد پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ میں مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دی جائیں گی۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو ایک سیاسی جماعت بھی قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ 77 مخصوص نشستوں میں سے 22 قومی اور 55 صوبائی اسمبلیوں کی نشستیں ہیں۔ اس سے قبل 2 جولائی کو کیس کی سماعت کے دوران جسٹس اطہر نے تبصرہ کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔ انھوں نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن نے خود آئین کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ انھوں نے کہا تھا کہ بنیادی حقوق کے محافظ ہونے کے ناتے اسے درست کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

واضح رہے 31 مئی کو سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی عرضداشت پر سماعت کے لیے فل کورٹ تشکیل دیا تھا۔ دوسری جانب سپریم کورٹ نے 4 مئی کو پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کے مقدمے کی سماعت کی مقرر کی گئی تاریخ تبدیل کردی تھی۔

4 مارچ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کی درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے تمام خالی مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو الاٹ کرنے کی منظوری دی تھی۔ الیکشن کمیشن نے جن پارٹیوں کی مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کی درخواست منظور کی تھی ان میں مسلم لیگ (ن) ، پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم پاکستان اور جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمٰن (جے یو آئی ف) شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے عام انتخابات میں عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے 93 نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ مسلم لیگ ن نے 75، پیپلز پارٹی نے 54 اور دیگر جماعتوں نے 42 نشستیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Jul 12, 2024, 2:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.