ETV Bharat / international

پاکستان عام انتخابات 2024: کون کون سے بڑے سیاسی رہنما جیل میں ہیں؟ - پاکستان عام انتخابات 2024

Pakistan Election 2024 پاکستان میں آج عام انتخابات کے لیے صبح آٹھ بجے سے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ لیکن اس وقت پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے کئی بڑے سیاسی رہنما سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ اس کے علاوہ پارٹی کے سیکڑوں کارکنان بھی مختلف کیسز میں قید ہیں اور کئی کارکنان تو جل سے ہی الیکشن لڑ رہے ییں۔

Pakistan General Election 2024
پاکستان عام انتخابات 2024
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 8, 2024, 3:47 PM IST

Updated : Feb 8, 2024, 6:21 PM IST

حیدرآباد: پاکستان میں عام انتخابات کے لیے جمعرات کی صبح پورے ملک میں ووٹنگ شروع ہوگئی ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہوئی اور شام پانچ بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔ چار صوبائی اسمبلیوں کے لیے بھی آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کئی بڑے اور اہم سیاسی رہنما اس وقت جیل میں ہیں۔ جس میں سابق وزیراعظم عمران خان، سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، سابق وزیرداخلہ شیخ رشید اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سابق وزیر اطلاعت فواہد چودھری بھی جیل میں ہیں جب انھوں نے عمران خان کی پارٹی کو خیرباد بھی کہہ دیا ہے۔

عمران خان اور ان کی پارٹی کے لیڈروں کو عوامی مقبولیت حاصل ہونے کے باوجود اس وقت سیاسی میدان میں سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔ اس کے باوجود عمران خان پرامید ہیں کہ آٹھ فروری کو عوام کا سمندر ووٹ کاسٹ کرکے انھیں اس مزاحمت سے نجات دلا دے گا۔ پی ٹی آئی کے سیکڑوں کارکنان بھی سلاخوں کے پیچھے ہیں، جن میں سے کچھ انتخابی میدان میں قسمت بھی آزما رہے ہیں۔

پاکستان کے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان، سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سمیت دیگر معروف سیاسی ناموں نے جیل میں اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کیا۔ تاہم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ووٹنگ میں حصہ نہیں لے سکیں کیونکہ ان کی سزا اور گرفتاری پوسٹل ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ہوئی تھی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق 5000 سے زائد امیدوار نیشنل اسمبلی کی 265 جنرل نشستوں کے لیے اور خیبر پختونخوا، پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں سمیت چارصوبائی اسمبلیوں کی 590 جنرل نشستوں کے لیے 12000 سے زائد امیدوار میدان میں ہیں۔ ای سی پی کے مطابق قومی اسمبلی کی 266 نشستوں پر انتخابات ہونے تھے تاہم ایک امیدوار کی موت کے باعث ایک نشست پر انتخابات ملتوی کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان عام انتخابات 2024: اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا، جمہوریت یا آمریت

پاکستان میں عام انتخابات: ووٹنگ سے پہلے اہم لیڈروں پر ایک نظر

Last Updated : Feb 8, 2024, 6:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.