ETV Bharat / international

امریکہ بھارت میں انتخابی مبصرین نہیں بھیجے گا - lok sabha election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

امریکہ نے واضح کر دیا ہے کہ وہ بھارت میں لوک سبھا انتخابات کے لیے انتخابی مبصرین کو نہیں بھیجے گا۔ امریکی وزارت خارجہ نے اس بات کی جانکاری دی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By PTI

Published : Apr 19, 2024, 6:41 AM IST

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کوئی انتخابی مبصر ہندوستان نہیں بھیج رہا ہے لیکن ہندوستان میں شراکت داروں کے ساتھ اپنے تعاون کو مزید گہرا اور مضبوط کرنے کے لیے بے چین ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی پریس کانفرنس میں اس بات کو واضح کیا گیا کہ امریکہ کوئی مبصر نہیں بھیج رہا ہے۔ محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے جمعرات کو اپنی روزانہ کی نیوز کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ ہم عام طور پر ترقی یافتہ جمہوریتوں کے معاملے میں ایسا نہیں کرتے جیسا کہ ہندوستان کے معاملے میں ہوتا ہے۔

ویدانت پٹیل نے کہا کہ، یقیناً ہم ہندوستان میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ اپنے تعاون کو مزید گہرا اور مضبوط کرنے کے لیے بے چین ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اور ہم صرف الیکشن ہونے دیں گے۔

2024 لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلہ کے تحت 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 نشستوں پر ووٹ ڈالیں جائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سمیت عالمی رہنماؤں کے روس یوکرین تنازعہ یا غزہ کی جنگ میں امن کے لیے کردار ادا کرنے کے خیال کا خیرمقدم کیا۔

انہوں نے کہا کہ روس، یوکرین کے تناظر میں اگر کوئی ملک یوکرین کے عوام پر روسی جارحیت کو مزید روکنے کے لیے اپنی آواز کو اٹھانے میں دلچسپی رکھتا ہے تو ہم یقیناً اس کا خیرمقدم کریں گے۔

ویدانت پٹیل نے کہا کہ، غزہ میں موجودہ تناظر میں، کوئی بھی ملک جو یہ سمجھتا ہے کہ وہ یرغمالیوں کی رہائی میں ہماری مدد کرنے، غزہ میں اضافی انسانی امداد پہنچانے، حماس کو شکست دینے میں مدد کرنے میں مثبت کردار ادا کر سکتا ہے، انہیں یقیناً اس کا خیرمقدم کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.