ETV Bharat / international

حملے بند کیے بغیر قیدیوں کی واپسی کا کوئی امکان نہیں: حماس - غزہ پر حملے بند کرنے کا مطالبہ

Hamas condition for hostages release: حماس نے ایک مرتبہ پھر یرغمالیوں کی رہائی کے لیے اسرائیل کے سامنے مستقل جنگ بندی کی شرط رکھی ہے۔ حالانکہ اسرائیلی وزیر اعظم بارہا حماس کی شرائط کو مسترد کرتے آئے ہیں۔ دوسری جانب، اسرائیلی افواج نے خان یونس میں حملوں کو تیز کر دیا ہے۔

No possibility of return of prisoners without cessation of attacks: Hamas

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 22, 2024, 2:00 PM IST

غزہ: جیسے ہی اسرائیلی افواج نے جنوبی غزہ میں خان یونس پر اپنا حملہ تیز کر دیا ہے، حماس کے سینئر اہلکار سامی ابو زہری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو کے فوجی آپریشن ختم کرنے سے انکار کا مطلب ہے کہ غزہ میں قید یرغمالیوں کی واپسی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

حماس نے غزہ پر بمباری کو مستقل طور پر روکنے اور غزہ سے زمینی فوج کے انخلاء اور 136 یرغمالیوں کے بدلے اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

نتن یاہو نے حماس کے ان تمام مطالبات کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم یہ شرائط مان لیں تو کیا ایسا ماننا ہوگا کہ ہمارے سپاہی بیکار ہو گئے ہیں۔

فرانس کے وزیر دفاع سیبسٹین لیکورنو نتن یاہو اور ان کے اسرائیلی ہم منصب یوو گیلنٹ سے بات چیت کرنے سے قبل پیر کو یرغمالیوں کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گے۔ واضح رہے اس سے قبل قطر اور فرانس کی ثالثی سے غزہ میں یرغمالیوں تک ادویات اور غزہ میں امداد کی رسائی کا معاہدہ طے پایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی عوام کا نتن یاہو سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ

دوسری جانب خان یونس پر اسرائیلی جارحیت میں اضافہ ہوا ہے۔ اسرائیل کے دفاعی سربراہ کا کہنا ہے کہ خان یونس پر فوجی آپریشن جاری رہے گا۔ یوو گیلنٹ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی افواج جنوبی شہر میں زمینی کارروائی کو تیز کریں گی۔ گیلنٹ نے مزید کہا کہ، "ہم خان یونس کے علاقے میں ایک بڑا آپریشن کر رہے ہیں اور اس میں توسیع ہوتی رہے گی۔" اسرائیل کے وزیر دفاع نے کہا کہ"ٹینکوں، توپ خانے اور فضائیہ کے طیاروں سے اٹھنے والے دھوئیں کے بادل غزہ کی پٹی کے آسمان میں اس وقت تک اٹھتے رہیں گے جب تک کہ ہم اپنے اہداف حاصل نہیں کر لیتے، جن میں حماس کی شکست اور یرغمالیوں کی ان کے گھروں کو واپسی سرفہرست ہے۔"

غزہ میں اسرائیل کے 7 اکتوبر سے جاری حملے میں اب تک کم از کم 25,105 فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ وال اسٹریٹ جرنل نے اتوار کو رپورٹ کیا کہ امریکی خفیہ ایجنسیوں کے اندازوں کے مطابق اسرائیلی مہم میں حماس کے "20 فیصد سے 30 فیصد" جنگجو مارے گئے ہیں اور اسرائیل اب بھی حماس کو تباہ کرنے کے اپنے ہدف سے بہت دور ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.